امریکہ: چرچ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
نیو یارک ،08جنوری (ہ س )۔ امریکی شہر سالٹ لیک سٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک چرچ کے قریب پیش آیا ہے۔ اس حوالے سے سالٹ لیک س
امریکہ: چرچ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک


نیو یارک ،08جنوری (ہ س )۔

امریکی شہر سالٹ لیک سٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک چرچ کے قریب پیش آیا ہے۔

اس حوالے سے سالٹ لیک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تقریباً 8 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande