آسٹریلیا: سڈنی کے بونڈائی بیچ حملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی کمیٹی تشکیل
کینبرا ،08جنوری (ہ س )۔ آسٹریلو وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ سڈنی کے'''' بونڈائی ''''ساحل پر ہونے والے ہلاکت خیز فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ قد
آسٹریلیا: سڈنی کے بونڈائی بیچ حملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی کمیٹی تشکیل


کینبرا ،08جنوری (ہ س )۔

آسٹریلو وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ سڈنی کے'' بونڈائی ''ساحل پر ہونے والے ہلاکت خیز فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ قدم ملک کے مختلف حلقوں کی جانب سے حملے کے حقائق سامنے لانے کے مطالبات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

البانیز نے وفاقی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں کہا:میں نے بار بار واضح کیا ہے کہ ہماری حکومت کی ترجیح معاشرتی اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس کی آسٹریلیا کومعمول پر آنےکے لیے ضرورت ہے۔

ہندستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande