بڑی سرمایہ کاری حفاظتی اقدامات، گنجائش میں اضافہ، بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری اور مسافروں کی سہولیات پر مرکوز رہی
نئی دہلی،05جنوری(ہ س)۔بھارتی ریلوے خود کو ایک مستقبل کے لیے تیار ادارے میں تبدیل کرتے ہوئے، ایک جدید اور باہم مربوط ملک کے نظریے کے عین مطابق، پورے ملک میں کم لاگت پر تیز، محفوظ اور عالمی معیار کی ریل کے سفر کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اسی حکمتِ عم
بڑی سرمایہ کاری حفاظتی اقدامات، گنجائش میں اضافہ، بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری اور مسافروں کی سہولیات پر مرکوز رہی


نئی دہلی،05جنوری(ہ س)۔بھارتی ریلوے خود کو ایک مستقبل کے لیے تیار ادارے میں تبدیل کرتے ہوئے، ایک جدید اور باہم مربوط ملک کے نظریے کے عین مطابق، پورے ملک میں کم لاگت پر تیز، محفوظ اور عالمی معیار کی ریل کے سفر کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اسی حکمتِ عملی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، بھارتی ریلوے نے مالی سال 26-2025 ئ کے لیے مختص مجموعی بجٹ تعاون ( جی بی ایس ) کے مو¿ثر استعمال میں مضبوط رجحان کو برقرار رکھا ہے۔دسمبر، 2025 ءکے اختتام تک، بھارتی ریلوے نے کل 2,52,200 کروڑ روپے کے مجموعی بجٹ ( جی بی ایس ) میں سے 80.54 فی صد یعنی 2,03,138 کروڑ روپے خرچ کر دیے ہیں۔ یہ خرچ گزشتہ سال کی اسی مدت (دسمبر ، 2024 ئ ) کے مقابلے میں ، 6.54 فی صد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ اخراجات بنیادی طور پر حفاظتی اقدامات، گنجائش میں اضافہ، بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری اور مسافروں کی سہولیات پر مرکوز رہے ہیں۔حفاظت سے متعلق کاموں کے زمرے میں مختص فنڈز کا 84 فی صد استعمال کیا گیا۔ گنجائش میں اضافے کے لیے مختص 1,09,238 کروڑ روپے میں سے 76,048 کروڑ روپے (69 فی صد) خرچ کیے گئے۔ مسافروں/کسٹمر سہولیات کے شعبے میں 80 فی صد استعمال ریکارڈ کیا گیا، جہاں دسمبر ، 2025 ئ تک 9,575 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مسلسل سرمایہ جاتی اخراجات ( کیپیکس ) کے نتائج واضح طور پر نظر آتے ہیں، جن میں 164 وندے بھارت ٹرین خدمات ، 30 امرت بھارت ٹرین خدمات ، کَوَچ خودکار ٹرین تحفظ نظام کا نفاذ، براڈ گیج نیٹ ورک کی 99 فی صد سے زائد برق کاری اور نئی لائنوں، گیج کنورڑن، ٹریک کی ڈبلنگ، ٹریفک سہولیات، پی ایس یوز میں سرمایہ کاری اور شہری/میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ نظاموں سے متعلق وسیع پیمانے پر کام شامل ہیں۔ ان اقدامات سے رفتار، تحفظ اور مسافروں کے آرام میں نمایاں بہتری آئی ہے، جب کہ ریل کے سفر کو قابلِ استطاعت رکھا گیا ہے۔ وندے بھارت سلیپر ٹرین کے جلد افتتاح کے ساتھ، بھارتی ریلوے طویل فاصلے کے ریل سفر میں بڑی تبدیلی لانے کے لیے تیار ہے۔ان رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزارتِ ریلوے کا جی بی ایس اخراجاتی منصوبہ درست سمت میں ہے اور بنیادی ڈھانچے کے کام تیزی سے انجام دیے جا رہے ہیں۔ اس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ مالی سال 26-2025 ءکے اہداف کے مکمل طور پر حاصل ہونے کا قوی امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande