
کھٹمنڈو، 5 جنوری (ہ س)۔ نیپال کے سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل 'پرچنڈ' کے اچانک ہندوستان کا دورہ کرنے کے ایک دن بعد، سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر آرزو رانا دیوبا بھی پیر کو نئی دہلی کے لئے روانہ ہوئیں۔
ڈاکٹر رانا کے پرسنل سکریٹری بھانو دیوبا نے بتایا کہ ڈاکٹر رانا آج سہ پہر نیپال ایئر لائن کی پرواز سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئیں۔ وہ دہلی کے میکس اسپتال میں علاج کے لیے جا رہی ہیں۔
تاہم ڈاکٹر رانا کے دورے کو سیاسی حلقوں میں نیپال کی بدلتی ہوئی سیاسی حرکیات اور آنے والے پارلیمانی انتخابات سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رانا کی دہلی میں کچھ سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد