امریکی صدر ٹرمپ کی وینزویلا کے معاملات چلانے کی تصدیق، ایران، کیوبا اور کولمبیا کو بھی دی دھمکی
واشنگٹن،05جنوری(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا میں معاملات امریکہ “چلا” رہا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کراکس میں قائم نئی قیادت سے بھی رابطے میں ہیں۔ٹرمپ نے اتوار کے روز امریکہ کے دیگر م
امریکی صدر ٹرمپ کی وینزویلا کے معاملات چلانے کی تصدیق، ایران، کیوبا اور کولمبیا کو بھی دی دھمکی


واشنگٹن،05جنوری(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا میں معاملات امریکہ “چلا” رہا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کراکس میں قائم نئی قیادت سے بھی رابطے میں ہیں۔ٹرمپ نے اتوار کے روز امریکہ کے دیگر مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کولمبیا کے صدر زیادہ عرصہ اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے، کیوبا کی کمیونسٹ حکومت “زوال کے قریب” ہے اور ایران کی قیادت کو سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ، اگر معاشی حالات کے خلاف احتجاج میں مزید مظاہرین مارے گئے۔

ادھر وینزویلا کی خاتون عبوری صدر دیلسی روڈریگز نے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور امریکہ سے باہمی احترام پر مبنی متوازن تعلقات کی خواہاں ہیں۔ ٹرمپ سے ان کے اس دعوے پر سوالات کیے گئے کہ واشنگٹن اب وینزویلا کو چلا رہا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ امریکہ انھی افراد سے معاملات کر رہا ہے جنہوں نے حال ہی میں حلف اٹھایا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ وینزویلا میں امور کی نگرانی امریکہ کر رہا ہے۔مادورو کو پیر کے روز نیویارک کی عدالت میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق الزامات کا سامنا کرنا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ مادورو حکومت کے باقی ماندہ عہدیداروں کے ساتھ تعاون ممکن ہے، بشرطیکہ وہ “درست اقدامات” کریں۔ ان میں امریکی کمپنیوں کو وینزویلا کے بڑے تیل ذخائر سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دینا شامل ہے۔ تیل یا حکومت کی تبدیلی کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب “زمین پر امن” کے لیے ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا میں انتخابات مو¿خر کیے جائیں گے، انہیں درست کیا جائے گا اور مناسب وقت پر کرائے جائیں گے، کیونکہ اصل مسئلہ ایک تباہ حال ریاست کی بحالی ہے۔یورپی یونین کے 26 ممالک (ہنگری کے سوا) نے تمام فریقوں سے ضبطِ نفس کی اپیل کی اور کہا کہ وینزویلا میں جمہوریت کی بحالی کا واحد راستہ عوامی ارادے کا احترام ہے۔ مشترکہ بیان میں کشیدگی سے بچنے اور بحران کے پ±ر امن حل پر زور دیا گیا۔

ٹرمپ نے “دی اٹلانٹک” کو دیے گئے انٹرویو میں خاتون عبوری صدر دیلسی روڈریگز کو خبردار کیا کہ اگر وہ واشنگٹن سے تعاون نہیں کریں گی تو انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی، حتیٰ کہ مادورو سے بھی زیادہ۔ ٹرمپ نے ہفتے کے روز بھی کہا تھا کہ امریکہ عبوری مرحلے میں وینزویلا کی “نگرانی” کرے گا، اور ان کے مطابق موجودہ صورت حال کے مقابلے میں تبدیلی اور بحالی بہتر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande