
واشنگٹن ،04جنوری(ہ س)۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایرانی رہنما اعلیٰ علی خامنہ ای کے اکاو¿نٹ اور اس پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک کے درمیان انگریزی اور فارسی دونوں زبانوں میں ایک لفظی جھڑپ دیکھنے میں آئی۔ یہ جھڑپ اس وقت دیکھنے میں آئی جب بین الاقوامی سطح پر تناو¿ بڑھ رہا تھا، جس کی وجہ امریکہ کی وینزویلا میں ایک بڑی فوجی کارروائی تھی جس کے نتیجے میں وہاں کے صدر نکولاس مادورو کو گرفتار کیا گیا۔
ایرانی رہنما کے سرکاری اکاو¿نٹ سے انگریزی میں ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ان کا ملک ''دشمن کے سامنے نہیں جھکے گا ''۔اس کا فوری جواب ایلون مسک نے فارسی میں دیا، جس میں انہوں نے لکھا: ''زھی خیال باطل''، جس کا مطلب ہے ''خواب و خیال'' یا ''بے بنیاد تصور ''۔یہ آن لائن جھڑپ اس وقت سامنے آئی جب امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ اس کی افواج نے نکولاس مادورو کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی اور انہیں نیویارک منتقل کیا جائے گا تاکہ منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق الزامات کا سامنا کیا جا سکے۔اسی سلسلے میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ وینزویلا میں مداخلت عراق پر حملے کے بالکل برعکس ہے، انھوں نے واضح کیا کہ امریکہ کا مقصد خون خرابے کے بغیر وسائل اور دولت کو محفوظ بنانا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا میں ملک کے انتظام کا کام سنبھالے گا جب تک کہ ایک ''عقل مند '' اقتدار کی منتقلی یقینی نہیں ہو جاتی، اس دوران خاص طور پر تیل کی دوبارہ روانی پر توجہ دی جائے گی۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ان اقدامات کو مونرو ڈاکٹرائن (Monroe Doctrine) کی تجدید قرار دیا، جس کے مطابق نصف کرہ مغربی میں طاقت کے ذریعے امن قائم کیا جاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan