عالمی شیئر بازاروں سے کمزوری کے آثار، ایشیا میں فروخت کا دباؤ
نئی دہلی، 21 جنوری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ میں آج کمزوری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران نمایاں کمی کا شکار ہو گئے۔ حالانکہ، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج مضبوطی کے ساتھ کاروبارکرتا ہوانظر آ رہا ہے ۔ گزشتہ سیشن کے دوران یورپی بازار
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 21 جنوری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ میں آج کمزوری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران نمایاں کمی کا شکار ہو گئے۔ حالانکہ، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج مضبوطی کے ساتھ کاروبارکرتا ہوانظر آ رہا ہے ۔ گزشتہ سیشن کے دوران یورپی بازار بھی دباؤ کا شکار رہے۔ اسی طرح ایشیائی بازاروں میں بھی آج عام طور پر کمزوری کا رخ قائم ہے۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ سیشن میں گرین لینڈ پر بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے شدید گراوٹ درج کی گئی ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کے معاملے پر نیٹو کے آٹھ ممالک پر بھاری محصولات عائد کرنے کی دھمکی کے بعد وال سٹریٹ کے اشاریے تیزی سے گر گئے۔ ڈاو¿ جونز انڈیکس 642 پوائنٹس یعنی 1.30 فیصد ٹوٹ گیا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس گزشتہ سیشن کا کاروبار144.68 پوائنٹس یعنی 2.08 فیصد کمی کے ساتھ 6,795.33 پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ، نیس ڈیک 567.38 پوائنٹس یعنی 2.41 فیصد گر کر 22,948.01 پر بند ہوا۔ اس کے برعکس، ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال 143.46 پوائنٹس یعنی 0.30 فیصد اضافے کے ساتھ 48,632.05 پر کاروبار کر رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے باعث امریکی مارکیٹ کی طرح یورپیبازار بھی گراوٹ کا شکار ہو گئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.68 فیصد کی کمی کے ساتھ 10,126.78 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.61 فیصد گرکر گزشتہ سیشن کا کاروبار8,062.58 پوائنٹس پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 255.94 پوائنٹس یعنی 1.04 فیصد گر کر 24703.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیائی بازار میں آج فروخت کا دباو¿ برقرار ہے۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے سات انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ دو انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز رنگ میں ہیں۔ ایس اینڈ پی کمپوزٹ انڈیکس 1.22 فیصد بڑھ کر 1,312.19 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.16 فیصد بڑھ کر 4,120.10 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف،گفٹ نفٹی 0.06 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 25,240.50 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 0.09 فیصد گر کر 26,463 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں آج ایک بڑی کمی درج کی گئی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 413.22 پوائنٹس یعنی 1.30 فیصد گر کر 31,346.77 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 107.25 پوائنٹس یعنی 1.17 فیصد گر کر 9,027.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ نکیئی انڈیکس 352.10 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 52,639 پوائنٹس پر ، کوسپی انڈیکس 0.53 فیصد کی کمی کے ساتھ 4,860.09 پوائنٹس کی سطح پر اور اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.32فیصد ٹوٹ کر4,812 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande