
نئی دہلی، 21 جنوری (ہ س)۔
میڈیا کمپنی اماگی میڈیا لیبز کے شیئرز نے آج کمی کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں داخل ہوکر اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کیا۔ کمپنی کے شیئرز آئی پی او کے تحت 361 کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، یہبی ایس ای پر تقریباً 12 فیصد کی رعایت پر، 317 پر، اوراین ایس ای پر 318 پر درج ہے۔ لسٹنگ کے بعد اسٹاک لیوالی کے سپورٹ سے اس شیئر کی چال میں تیزی نظر آئی۔ صبح 10:30 بجے تک، کمپنی کے شیئرز 349.30 پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ اس طرح، ابھی تک کے کاروبار میں شیئر کی چال میں تیزی آنے کے باوجود کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کار فی شیئر 11.70 ، یا 3.24 فیصد کا نقصان ہوا ہے۔
اماگی میڈیا لیبز کا 1,788.62 کروڑ کا آئی پی او13 اور 16 جنوری کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست جواب ملا، جس میں آئی پی او کو مجموعی طور پر 30.24 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان میں سے، اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 33.13 بار سبسکرائب کیا گیا۔ غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مختص حصہ 38.26 بار سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 9.54 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس آئی پی او کے تحت 5روپے فیس ویلیو والے کل 49,546,221شیئرز جاری کئے گئے ہیں ۔ ان میں 816 کروڑ روپے کے 22,603,878 نئےشیئرز اور 973 کروڑ کے 26,942,343 شیئرز جو آفر فار سیل ونڈو کے ذریعہ فروخت کئے گئے ہیں۔ کمپنی آئی پی او کے ذریعے نئے شیئرزز کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ٹیک اور کلاو¿ڈ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے، حصول کے لیے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو فنڈ دینے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ