
نئی دہلی، 20 جنوری (ہ س)۔کانکنی کی وزارت کے سکریٹری پیوش گوئل 21 جنوری، بروزبدھ یہاں منعقد ہونے والے سینٹرل جیولوجیکل پروگرامنگ بورڈ (سی جی پی بی) کی 65ویں میٹنگ سے خطاب کریں گے۔کانکنی کی وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) 21 جنوری 2026 کو اے پی شندے سیمینار ہال، آئی سی اے آر، پوسا، نئی دہلی میں 65ویں مرکزی جیولوجیکل پروگرام بورڈ میٹنگ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ اس اہم تقریب میں مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، صنعت، تعلیمی اداروں اور کان کنی کے شعبوں کے اہم شراکت دار ارضیاتی ترقی، معدنیات کی تلاش کی حکمت عملیوں اور ماحول دوست توانائی، جغرافیائی خطرات اور پائیدار ترقی سمیت چیلنجوں کے حل پر غور و فکر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوں گے ۔
وزارت کے مطابق، سی جی پی بی، کانکنی کی وزارت کے تحتمحکمہ آثار قدیمہ (جی ایس آئی) کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ جی ایس آئی کے سالانہ فیلڈ سیشن پروگرام (ایف ایس پی ) پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور کام کے دہراو سے بچا جاتاہے۔ حکومت ہند کی طرف سے مقرر کردہ ترجیحات اور ممبران و شراکت داروں کے ذریعہ پیش کردہ تجاویز کی اہمیت اور فوری ضرورت کی بنیاد پر، آئندہ مالی سال کے لئے سروے اور نقشہ سازی، تلاش،تحقیق و ترقی، سماجی پروجیکٹوں کے لیے کثیر شعبہ جاتی کام اور تربیت و صلاحیت سازی کے پروگراموں کے لئےجی ایس آئی کے سالانہ پروگرام کو سی بی جی پی کی اعلیٰ ترین میٹنگ میں مناسب بحث اور غور و خوض کے بعد حتمی شکل دی جاتی ہے۔
کانکنی کی وزارت کے سکریٹری پیوش گوئل کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں ڈائرکٹر جنرل، جی ایس آئی، اسیت ساہا اور ایڈیشنل سکریٹری، وزارت کان کنی، سنجے لوہیا کے ساتھ ساتھ وزارت کانکنی، جی ایس آئی، ریاستی ارضیاتی محکموں،عوامی شعبے کی کمپنیوں اور پرائیویٹ ایکسپلوریشن/کان کنی کمپنیوں کے سینئر نمائندوں کے ساتھ شرکت کریں گے۔
میٹنگ میں ہونے والی بات چیت میں ملک کے معدنیات کے شعبے کو درپیش مسائل بشمول اہم معدنیات جیسے لیتھیم، آر ای ای ، گریفائٹ، پی جی ای ، وینڈیم، اسکینڈیم، سیزیم وغیرہ کی تلاش، توانائی کی ترسیل اور آتم نربھر بھارت پر قومی ترجیحات کے مطابق کئے جانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ سی جی پی بی کی میٹنگ قومی ارضیاتی ترجیحات کو عالمی پائیداری کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک باہمی اور مربوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی، تاکہ اختراع اور وسائل کی حفاظت کے ہندوستان کے وژن کو آگے بڑھایا جاسکے ۔
کانکنی کی وزارت کے مطابق، میٹنگ میں ارضیاتی سائنس کے مختلف شعبوں کے 1,068پروجیکٹوں کو جی ایس آئی کے سالانہ پروگرام (مالی سروے سال 2026-27) میں پیش کیا جائے گا، جس میں معدنیات کی تلاش پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ یہ پروگرام اختراعات اور پائیداری پر زور دینے کے ساتھ ہی اہم معدنیات، کاربن سیکیوسٹریشن اسٹڈیز، آف شور ایکسپلوریشن اور عوامی دلچسپی کی ارضیاتی سائنس پر خصوصی زور دیتا ہے۔ میٹنگ میں معززین جیولوجیکل سروے آف انڈیا کی اہم اشاعتوں کا اجراء کریں گے۔ اس کے علاوہ ، اسٹریٹجک اور اہم معدنیات کی تلاش کے میدان میں جی ایس آئی کی سرگرمیوںکا مظاہرہ کرنے والی ایک نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد