بارہ بنکی: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق
بارہ بنکی، 2 جنوری (ہ س)۔ اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں حیدر گڑھ تھانہ علاقے میں جمعرات کی رات دیر گئے گھنی دھند میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ دوسرے شخص نے لکھنو میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے
بارہ بنکی: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق


بارہ بنکی، 2 جنوری (ہ س)۔

اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں حیدر گڑھ تھانہ علاقے میں جمعرات کی رات دیر گئے گھنی دھند میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ دوسرے شخص نے لکھنو میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

حیدر گڑھ پولیس اسٹیشن کے انچارج ابھیمنیو مال نے جمعہ کو بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ارون کمار راوت (28) اور رامو راوت (40) کے طور پر ہوئی ہے، جو گوساپور گاوں کے رہنے والے ہیں۔ لواحقین سے ابتدائی پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ دونوں افراد رات گئے اپنی موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ کھرستیا موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں دونوں شدید زخمی ہوئے اور انہیں حیدر گڑھ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ارون کمار کو مردہ قرار دیا۔ رامو کو تشویشناک حالت میں بارہ بنکی اور پھر لکھنو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی بھی موت ہوگئی۔

اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے درہم برہم رہی تاہم پولیس نے اسے فوری طور پر بحال کر دیا۔ پولیس نامعلوم گاڑی کی تلاش میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande