نالندہ ضلع میں چھاپہ ماری کے دوران اسلحہ اور نقدی برآمد
نالندہ، بہار شریف، 2 جنوری (ہ س)۔ نئے سال کے دوسرے دن محکمہ ایکسائز نے جمعہ کے روزنورسرائے کے دہپر گاؤںمیں ایک بڑا چھاپہ ماری کر 18 لاکھ روپے نقد، دو پستول، اور غیر ملکی شراب کی ایک کھیپ ضبط کی۔راکیش پاسوان کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی۔ا سمگلر موقع
نالندہ ضلع میں چھاپہ ماری کے دوران اسلحہ اور نقدی برآمد


نالندہ، بہار شریف، 2 جنوری (ہ س)۔ نئے سال کے دوسرے دن محکمہ ایکسائز نے جمعہ کے روزنورسرائے کے دہپر گاؤںمیں ایک بڑا چھاپہ ماری کر 18 لاکھ روپے نقد، دو پستول، اور غیر ملکی شراب کی ایک کھیپ ضبط کی۔راکیش پاسوان کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی۔ا سمگلر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایکسائز سپرنٹنڈنٹ لالہ اجے کمار سمن نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران ٹیم نے گھر کی تلاشی لی تو 18 لاکھ روپے نقد، 128 لیٹر غیر ملکی شراب، کچھ کشید شدہ شراب، دو غیر قانونی دیسی ساختہ پستول، تین زندہ کارتوس اور ایک خالی کھوکھابرآمد ہوا۔ آپریشن کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نورسرائے تھانہ کی ٹیم کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا، اور ان کے ساتھ مل کر مکمل تلاشی لی گئی۔برآمد کی گئی نقدی کو نورسرائے تھانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ وہاں سے مزید کارروائی کی جائے گی۔ ضلع میں مکمل امتناع کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے ایک بھرپور مہم مسلسل چلائی جا رہی ہے۔ غیر قانونی شراب کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ میں ملوث افراد پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande