جلگاؤں میونسپل انتخابات میں مہایوتی کو بڑی کامیابی ، 12 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب
جلگاؤں میونسپل انتخابات میں مہایوتی کو بڑی کامیابی ، 12 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب جلگاؤں،2 جنوری(ہ س)۔ جلگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی فارم واپسی کے عمل کے بعد مہایوتی کے 12 امیدوار بلا مقابلہ منتخب
جلگاؤں میونسپل انتخابات میں مہایوتی کو بڑی کامیابی ، 12 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب


جلگاؤں میونسپل انتخابات میں مہایوتی کو بڑی کامیابی ، 12 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب

جلگاؤں،2 جنوری(ہ س)۔ جلگاؤں میونسپل کارپوریشن

انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی فارم

واپسی کے عمل کے بعد مہایوتی کے 12 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان میں

بھارتیہ جنتا پارٹی کے 6 اور شیو سینا شندے گروپ کے 6 امیدوار شامل ہیں، جس سے مہایوتی

کو ابتدائی برتری حاصل ہوئی ہے۔

جلگاؤں

میونسپل کارپوریشن کی 75 نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 1038 امیدواروں نے درخواستیں

داخل کی تھیں۔ جانچ کے عمل کے بعد 903 درخواستیں درست قرار دی گئی تھیں۔ یکم اور 2

جنوری کو امیدواروں کیلئے نام واپس لینے کی مہلت دی گئی تھی، جس کے دوران کئی امیدواروں

نے مقابلے سے دستبرداری اختیار کی۔

اس فارم

واپسی کے نتیجے میں بعض وارڈز میں صرف ایک ہی امیدوار میدان میں رہ گیا، جس کے

باعث ان نشستوں پر انتخاب بلا مقابلہ ہو گیا۔ اس طرح کل 75 نشستوں میں سے مہایوتی

کی 12 نشستیں بلا مقابلہ طے ہوئیں۔

بھارتیہ

جنتا پارٹی کے بلا مقابلہ منتخب امیدواروں میں وارڈ 7 اے سے دیپ مالا کالے، وارڈ 7

بی سے انکیتا پاٹل، وارڈ 7 سی سے وشال بھولے، وارڈ 12 بی سے اجولا بینڈالے، وارڈ

13 سی سے ویشالی امیت پاٹل اور وارڈ 16 اے سے ڈاکٹر ویرن کھڑکے شامل ہیں۔

وہیں شیو

سینا شندے گروپ کے بلا مقابلہ منتخب امیدواروں میں وارڈ 2 اے سے ساگر سوناونے،

وارڈ 9 اے سے منوج چودھری، وارڈ 9 بی سے پرتیبھا گجانن سوناونے، وارڈ 18 اے سے

ڈاکٹر گورو سوناونے، وارڈ 19 اے سے ریکھا پاٹل اور وارڈ 19 بی سے گنیش عرف وکرم

سوناونے شامل ہیں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande