
جموں, 02 جنوری (ہ س)۔
جموں و کشمیر حکومت نے آوارہ کتوں کے انتظام و انصرام کو مؤثر بنانے کے لیے انتظامی محکمہ کی سطح پر نوڈل افسر نامزد کر دیا ہے۔محکمہ جل شکتی کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق سہیل احمد لون، جے کے اے ایس، ڈپٹی سکریٹری حکومتِ جموں و کشمیر (محکمہ جل شکتی) کو آوارہ کتوں کے انتظام کے لیے انتظامی محکمہ کی سطح پر نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ جل شکتی کے تمام چیف انجینئروں کے ساتھ منسلک تکنیکی افسران کو بھی اپنی اپنی دائرۂ کار میں نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے، جو آوارہ کتوں کے انتظام سے متعلق امور کی نگرانی اور باہمی تال میل کو یقینی بنائیں گے۔اس تقرری کا مقصد یونین ٹیریٹری بھر میں آوارہ کتوں کے انتظام سے متعلق اقدامات کی مؤثر ہم آہنگی، نگرانی اور عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر