فڑنویس کا اعلان، زبان پر کوئی جبر نہیں، ہندی نافذ نہیں ہوگی
ستارا ، 2 جنوری(ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اعلان کیا ہے کہ ان کی قیادت میں ریاست میں ہندی زبان زبردستی نافذ نہیں کی جائے گی اور حکومت ادبی اداروں کے معاملات میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کرے گی۔ انہو
MAHALANGUAGENO   HINDI IMPOSITION STATEMENT


ستارا

، 2 جنوری(ہ س)۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے

اعلان کیا ہے کہ ان کی قیادت میں ریاست میں ہندی زبان زبردستی نافذ نہیں کی جائے گی

اور حکومت ادبی اداروں کے معاملات میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کرے گی۔

انہوں

نے یہ اعلان 99ویں آل انڈیا مرہٹی ساہتیہ سمیلن کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا، جو

شاہو اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ اس سمیلن کا اہتمام مہاراشٹر ساہتیہ پریشد پونے شاخ

شاہوپوری اور ماولا فاؤنڈیشن ستارا نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

تقریب

کے دوران فڑنویس نے ستارا کی تاریخ پر مبنی یادگاری اشاعت ’اٹکےپار‘ کی رسمِ

رونمائی انجام دی۔ اس موقع پر سمیلن کے صدر پنپتکر وشواس پاٹل اور سابق صدر ڈاکٹر

تارا بھاولکر بھی موجود تھے۔

وزیر

اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ واری روایت مرہٹی زبان کو مضبوط بنانے کا ایک بنیادی

ستون رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب کو سیاست پر اثر ڈالنا چاہیے، لیکن سیاست کو ادب

کے دائرے میں داخل نہیں ہونا چاہیے۔

اپنے

صدارتی خطاب میں وشواس پاٹل نے خبردار کیا کہ مرہٹی بولنے والوں کو اب بیدار ہونا

ہوگا کیونکہ مرہٹی زبان کے وجود کی جدوجہد ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کرناٹک کی سرحد سے متصل علاقوں میں مرہٹی اسکولوں کے بند ہونے پر گہری

تشویش بھی ظاہر کی۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande