
چنئی ،02جنوری(ہ س)۔نائب صدر جمہوریہ ہند سی پی رادھا کرشنن نے آج چنئی میں ڈاکٹر ایم جی آر تعلیمی اور تحقیقی ادارہ کے 34 ویں کنووکیشن سے خطاب کیا۔صدر جمہوریہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ نے فارغ التحصیل طلباءکو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کنووکیشن زیادہ ذمہ داریوں اور مواقع کے ساتھ زندگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ گریجویٹس طلباءپیشہ ورانہ قابلیت ، ہمدردی اور عزم کے ذریعے معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔
علم اور سمندری تجارت کے مرکز کے طور پر تمل ناڈو کے تاریخی کردار کو یاد کرتے ہوئے ، جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ ان ساحلوں کے تاجروں نے ہندوستان کے خیالات ، اخلاقیات اور ثقافت کو پوری دنیا میں پیش کیا ، جو ملک کی پراعتماد تہذیبی اور تمدنی روابط اور سیکھنے اور تبادلے کے لیے تیار رہنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔وکست بھارت@2047 کے وڑن کا حوالہ دیتے ہوئے ، جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے بیان کیا ہے ، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہر شہری ، خاص طور پر نوجوانوں کی فعال شرکت کی ضرورت ہے ، اور انہوں نے طلباءسے قوم کی تعمیر میں بامعنی تعاون کرنے کی اپیل کی۔تیز رفتار تکنیکی تبدیلی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز تمام شعبوں کو تبدیل کر رہی ہیں اور انہوں نے مسلسل سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے اپنی مہارت اور ہنر مندی میں اضافہ کریں ، زندگی بھر سیکھنے کی ذہنیت اپنائیں ، اور اپنے بنیادی مضامین سے آگے بڑھ کر نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ لگاو¿ پیداکریں۔اقدار پر مبنی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ، جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ شاندار تعلیمی اخلاقیات ، دیانتداری اور سماجی ذمہ داری پر مبنی ہونی چاہیے۔کیمپس سے باہر کی زندگی کے بارے میں طلباءکو مشورہ دیتے ہوئے ، نائب صدر نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا لازمی حصہ ہیں اور ان پر زور دیا کہ وہ توازن ، لچک اور ذہنی طاقت دونوں کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے شارٹ کٹ سے احتراز کرنے اور غیر صحت مند موازنہ نہ کرنے کا مشورہ دیا ، اور گریجویٹس کو واضح اہداف طے کرنے، مستقل ترقی کرنے اور اپنی منفرد طاقتوں کو پہچاننے کی ترغیب دی۔اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ نے گریجویٹس پر زور دیا کہ وہ با مقصد اور خدمت کے جذبے سے بھرپور زندگی گزاریں ، اور انفرادی مہارت اور اجتماعی قومی ترقی میں تعاون فراہم کریں۔تمل ناڈو حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جناب ایم اے سبرامنیم ؛ ڈاکٹر ایم جی آر تعلیمی اور تحقیقی ادارہ کے چانسلر ڈاکٹر اے سی شنموگم اور دیگر سرکردہ شخصیات اس تقریب میں موجود تھیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan