بی جے پی کی جی رام جی اسکیم پر اہم میٹنگ ، وزرائے اعلیٰ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے
نئی دہلی، 2 جنوری (ہ س)۔ وکست بھارت، گارنٹی فار روزگار اینڈ آجیویکا مشن (گرامین)، جسے ''جی رام جی'' اسکیم بھی کہا جاتا ہے، پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ کانگریس جہاں 5 جنوری سے اس کے خلاف مہم شروع کر رہی ہے وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی حکمت عملی تی
بی جے پی کی جی رام جی اسکیم پر اہم میٹنگ ، وزرائے اعلیٰ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے


نئی دہلی، 2 جنوری (ہ س)۔

وکست بھارت، گارنٹی فار روزگار اینڈ آجیویکا مشن (گرامین)، جسے 'جی رام جی' اسکیم بھی کہا جاتا ہے، پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ کانگریس جہاں 5 جنوری سے اس کے خلاف مہم شروع کر رہی ہے وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کو بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس اہم میٹنگ میں کارگزار صدر نتن نوین اور وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود رہیں گے۔ اس میٹنگ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی بنانا ہے کہ جی رام جی کے ثمرات عوام تک پہنچیں اور اپوزیشن کی طرف سے پھیلائی جا رہی غلط خبروں کا سدباب کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق جے پی نڈا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس میٹنگ کا انعقاد کریں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی نے آنے والے دنوں میں ملک گیر مہم کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ مہم منریگا کی بدعنوانی اور خامیوں کو اجاگر کرے گی۔ بی جے پی جی رام جی لانے کے فوائد کو بھی اجاگر کرے گی۔ مرکزی وزراء ، قومی جنرل سکریٹری اور ترجمان بھی اس مہم میں حصہ لیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande