
ممبئی،
2 جنوری(ہ س)مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے نائگاؤں علاقے میں
مندر کے قریب مبینہ طور پر ملک مخالف اور اشتعال انگیز گانا بجانے کے الزام میں
پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ یہ واقعہ چنچوٹی علاقے میں پیش آیا، جہاں لاؤڈ
اسپیکر پر ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ گانا بجائے جانے کا الزام ہے۔ اس معاملے کی
جانچ نائگاؤں پولیس اسٹیشن کی ٹیم کر رہی ہے۔
پولیس
سب انسپکٹر پنکج کلجے، جو اس واقعے کی جانچ کر رہے ہیں، نے جمعہ کو بتایا کہ
جمعرات کے روز چنچوٹی علاقے کے کرمدپاڑا میں واقع روہان ہیئر کٹنگ سیلون میں
عبدالرحمن صدرالدین شاہ (عمر 25) مبینہ طور پر ملک مخالف گانا بجا رہا تھا۔ بتایا
گیا ہے کہ یہ گانا ایک موبائل فون کے ذریعے بلوٹوتھ کے ذریعہ سیلون کے لاؤڈ اسپیکر
پر چلایا جا رہا تھا، جو سڑک پر بھی صاف سنائی دے رہا تھا، جس کے باعث مقامی لوگوں
میں ناراضگی پھیل گئی۔
مقامی
افراد کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس
کے قبضے سے موبائل فون اور لاؤڈ اسپیکر ضبط کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق
اصل طور پر اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع کی لالگنج تحصیل کے گوری سراجپور گاؤں سے
ہے۔
ابتدائی
جانچ میں سامنے آیا ہے کہ ملزم اپنے ٹیکنو اسپارک گو 2021 موبائل فون پر یوٹیوب ایپ
کے ذریعے گانا چلا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر زاویے سے باریک بینی
سے جانچ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے