
جموں, 02 جنوری (ہ س)لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے جمعہ کے روز رنویر سنگھ کی مرکزی اداکاری پر مبنی بالی ووڈ فلم دھورندھر کو یونین ٹیریٹری لداخ میں ٹیکس فری قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ادیتیہ دھر کی ہدایت کاری میں تیار کی گئی یہ جاسوسی ایکشن فلم باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ فلم نے 2025 کے اواخر اور 2026 کے اوائل کے دوران متعدد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے عالمی سطح پر 1100 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ فلم کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر لداخ کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے، جس کے باعث خطے کے قدرتی اور دلکش مناظر کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ یہ فلم لداخ کو فلم سازی اور سیاحت کے ایک اہم مرکز کے طور پر اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لداخ انتظامیہ نئی فلم پالیسی پر کام کر رہی ہے اور مستقبل میں فلمی منصوبوں کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر