وزیر اعلیٰ سدھارمیانے بیلاری فسادات کی تحقیقات کا حکم دیا
بنگلورو، 02 جنوری (ہ د)۔وزیر اعلی سدھارمیا نے کرناٹک کے بیلاری میں ایم ایل اے جناردن ریڈی کی رہائش گاہ کے قریب کانگریس کارکن کے قتل کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی سدھارمیا جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ان
KR-Bellary-banner-riot-case-CM


بنگلورو، 02 جنوری (ہ د)۔وزیر اعلی سدھارمیا نے کرناٹک کے بیلاری میں ایم ایل اے جناردن ریڈی کی رہائش گاہ کے قریب کانگریس کارکن کے قتل کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی سدھارمیا جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کی مکمل تحقیقات کریں کہ واقعہ میں استعمال ہونے والی گولی کس کی بندوق سے چلائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ واضح ہونا چاہیے کہ گولی کس کی بندوق سے چلی تھی۔یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ گولی بی جے پی کارکن کی بندوق سے چلی یا کانگریس کارکن کی بندوق سے۔ وزیراعلی نے کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کو راج شیکھر ریڈی کی موت کی وجہ بننے والی گولی اور بندوق کے صحیح ذریعہ کے بارے میں مکمل رپورٹ پیش کر نے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق 3 جنوری کو مجوزہ والمیکی مجسمہ کی مجوزہ نقاب کشائی کے سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر بینر لگائے جا رہے تھے۔ بدھ کی رات ایم ایل اے جناردن ریڈی کے حامیوں نے اومباوی علاقہ میں ان کی رہائش گاہ کے سامنے بینر لگانے پر احتجاج کیا۔ اس معاملے پر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے درمیان پہلے گرما گرم بحث ہوئی ، جو جلد ہی پرتشدد تصادم میں بدل گئی۔ اس واقعہ کے دوران کانگریس کارکن راج شیکھر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ موت کی قتل ہے یا کوئی اور حادثے کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande