اسپین میں زبردست ٹرین حادثہ؛ وزیراعظم نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا
میڈرڈ/اداموز، 19 جنوری (ہ س) ۔ اسپین میں تیز رفتار ٹرین کے خوفناک تصادم میں کم از کم 39 افراد ہلاک اور درجنوں مسافر زخمی ہو گئے۔ سبھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس المناک حادثے کے بعد سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا
اسپین میں زبردست ٹرین حادثہ؛ وزیراعظم نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا


میڈرڈ/اداموز، 19 جنوری (ہ س) ۔

اسپین میں تیز رفتار ٹرین کے خوفناک تصادم میں کم از کم 39 افراد ہلاک اور درجنوں مسافر زخمی ہو گئے۔ سبھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس المناک حادثے کے بعد سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

پیر کو جائے حادثہ کے قریب واقع ادموز قصبے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم سانچیز نے کہا کہ حکومت اس سانحے کی وجوہات کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس کے نتائج کو مکمل شفافیت کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

حادثے میں جانیں گنوانے والوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ پوری قوم کے لیے انتہائی افسوسناک لمحہ ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

حادثے کے بعد راحت اور بچاو¿ کا کام تیزی سے کیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں اور ایمرجنسی سروسز نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ اس ٹرین حادثے نے سپین کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی سسٹم پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں جن کے جوابات تحقیقات کے بعد سامنے آنے کی امید ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande