کرائم برانچ نے نائیجیریائی منشیات کے گروہ کا پردہ فاش کیا، 5 کروڑ روپے کی کوکین اور ایم ڈی ایم اے ضبط
نئی دہلی، 18 جنوری (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے نائجیریا کے شہریوں کے ذریعہ چلائے جانے والے ایک بین الاقوامی منشیات سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے، جس میں 418 گرام کوکین اور 925 ایم ڈی ایم اے (ایکسٹیسی) گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ
ایم ڈی ایم اے


نئی دہلی، 18 جنوری (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے نائجیریا کے شہریوں کے ذریعہ چلائے جانے والے ایک بین الاقوامی منشیات سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے، جس میں 418 گرام کوکین اور 925 ایم ڈی ایم اے (ایکسٹیسی) گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کی قیمت تقریباً 5 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس معاملے میں دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہرش اندورا نے اتوار کو کہا کہ کرائم برانچ کافی عرصے سے دہلی میں چل رہے منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کی نگرانی کر رہی تھی۔ ہیڈ کانسٹیبل سندیپ کدیان کو اطلاع ملی کہ نائجیریا کا شہری فرینک وِٹس، جو پہلے این ڈی پی ایس ایکٹ کیس میں ملوث رہا ہے، جنوبی اور جنوب مغربی دہلی میں کوکین اور ایم ڈی ایم اے سپلائی کر رہا تھا۔

معلومات کی تصدیق کرتے ہوئے، پولیس ٹیم نے ملزمان کی تکنیکی اور دستی نگرانی شروع کردی۔ ملزم مسلسل اپنی جگہیں بدل رہا تھا۔ وسیع کوششوں کے بعد، پولیس نے اس کے مقام کا سراغ لگایا، اس کے احاطے پر چھاپہ مارا، اور فرینک وِٹس کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران 418 گرام کوکین اور 910 ایم ڈی ایم اے گولیاں برآمد ہوئیں۔ اس کے بعد این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات جاری رہی۔

پوچھ گچھ کے دوران فرینک نے انکشاف کیا کہ وہ دہلی اور آس پاس کی ریاستوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ اس کے موبائل فون کے تکنیکی تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ منشیات ایک اور نائجیرین شہری فراہم کر رہا تھا، جو واٹس ایپ کے ذریعے ایک نائجیرین نمبر سے رابطے میں تھا۔ تکنیکی لیڈز کی بنیاد پر، پولس نے مہرولی علاقے میں چھاپہ مارا اور سنڈے اوٹو کو گرفتار کیا۔ اس کے کرائے کے کمرے سے پندرہ ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ دو سال سے دہلی میں رہتے ہوئے فرینک کو منشیات سپلائی کر رہا تھا اور گرفتاری کے خوف سے مسلسل جگہ بدل رہا تھا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ منشیات کے اس پورے گروہ کا سرغنہ الو چوکو تھا، جو نائیجیریا میں مقیم تھا۔ منشیات کی کھیپ دہلی پہنچانے کے لیے ایک افریقی خاتون کا استعمال کیا گیا، جس نے گفٹ پیک کے ذریعے کوکین اور ایکسٹیسی گولیاں فراہم کیں۔ پولیس کے مطابق فرینک 2012 میں بزنس ویزا پر ہندوستان آیا تھا، 2015 میں اسے این سی بی نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا اور اس کا پاسپورٹ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں جمع ہے۔ 2024 میں ضمانت پر باہر آنے کے بعد اس نے دوبارہ منشیات کا کاروبار شروع کر دیا۔ دوسری جانب سنڈے اوٹو 2015 میں کپڑے کے کاروبار کے لیے بھارت آیا تھا لیکن نقصان اٹھانے کے بعد اس نے منشیات کی اسمگلنگ کا کام شروع کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande