
جموں, 18 جنوری (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے دور دراز جنگلاتی علاقے میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ حکام کے مطابق یہ جھڑپ چھاترو علاقے کے منرال سنگھورا کے قریب واقع گاؤں سوننر میں اُس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر محاصرہ و تلاشی آپریشن شروع کیا۔فائرنگ کے بعد علاقے میں مزید کمک روانہ کر دی گئی ہے اور آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ کسی جانی نقصان کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ یہ علاقہ گزشتہ ایک برس کے دوران دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے حساس بنا ہوا ہے، جہاں متعدد مواقع پر سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہو چکی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر