بریلی میں دھند کے باعث 20 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 24 زخمی
بریلی، 18 جنوری (ہ س)۔ بریلی، اترپردیش میں دہلی لکھنو قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح شدید دھند کی وجہ سے سڑک بلاک ہوگئی۔ فرید پور کے علاقے میں شوگر مل کے قریب 20 گاڑیاں یکے بعد دیگرے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد
حادثہ


بریلی، 18 جنوری (ہ س)۔ بریلی، اترپردیش میں دہلی لکھنو قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح شدید دھند کی وجہ سے سڑک بلاک ہوگئی۔ فرید پور کے علاقے میں شوگر مل کے قریب 20 گاڑیاں یکے بعد دیگرے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اتوار کی صبح 8 بجے کے قریب، ایک گھنی دھند نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شوگر مل کے قریب روڈ ویز کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پیچھے سے آنے والی گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں منٹوں میں بڑا حادثہ رونما ہو گیا۔

حادثے میں تین روڈ ویز بسیں، ایک ٹرک، ایک ڈی سی ایم اور کئی کاروں کو نقصان پہنچا۔ ایک ڈی سی ایم قابو سے باہر ہو گیا اور ہائی وے کے ساتھ درختوں سے ٹکرا گیا۔ گورکھپور سے میرٹھ جانے والی روڈ ویز بس کا ڈرائیور اتر سنگھ بس کے اندر پھنس گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے اسے نکال کر اسپتال پہنچایا۔

بریلی ڈپو کی بس میں سفر کر رہے ایک خاندان کے بچوں سمیت کئی مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تباہ شدہ گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے کرین کا استعمال کیا۔

فرید پور کے انسپکٹر رادھیشیام نے بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کی منزلوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ شدید زخمیوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ تقریباً آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد ہائی وے پر ٹریفک بحال ہو گئی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande