لکسر روڈ پر کار ای رکشہ سے ٹکرا گئی، تین افراد جاں بحق، چار زخمی
ہریدوار، 18 جنوری (ہ س) ضلع کے لکسر روڈ کے فیروپور علاقے میں اتوار کو ایک بے قابو کار ایک ای رکشہ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہریدوار روڈ پر فیروپور
لکسر روڈ پر کار ای رکشہ سے ٹکرا گئی، تین افراد جاں بحق، چار زخمی


ہریدوار، 18 جنوری (ہ س) ضلع کے لکسر روڈ کے فیروپور علاقے میں اتوار کو ایک بے قابو کار ایک ای رکشہ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہریدوار روڈ پر فیروپور کے قریب ایک بے قابو کار نے ایک ای رکشا کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ای رکشہ بکھر گیا۔ چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ گاو¿ں والوں کی مدد سے پولیس نے زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق اس حادثے میں فیرو پور کے رہنے والے کار ڈرائیور وکاس کمار، روڑکی کے کلیر کے رہنے والے چرن سنگھ اور لکسر کے نصیر پور خورد کے رہنے والے رکشہ ڈرائیور آس محمد کی موت ہوگئی۔ چار دیگر افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ وجہ تیز رفتاری تھی۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande