
چنئی، 15 جنوری (ہ س)۔ تمل کے بڑے تہواروں میں سے ایک پونگل پورے تمل ناڈو میں بڑے جوش و خروش اور خوشی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ہر گھر میں تہوار کا ماحول نظر آ رہا ہے۔ پونگل کے موقع پر 14 سے 18 جنوری تک اسکولوں اور کالجوں میں پانچ دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس تہوار کے لیے ریاست کے مختلف بڑے شہروں سے ہزاروں کارکن اپنے گاو¿ں، گھروں اور خاندان کے افراد کے درمیان پہنچ چکے ہیں۔
کسانوں اور تملوں کے بڑے تہواروں میں سے ایک پونگل ہر سال تمل مہینے تھائی کی پہلی تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ انگریزی کیلنڈر کے مطابق یہ تہوار عموماً 14 یا 15 جنوری کو آتا ہے۔ 2026 میں پونگل جمعرات 15 جنوری کو منایا گیا۔ اس کے بعد 16 جنوری کو مٹو پونگل اور 17 جنوری بروز ہفتہ کانوم پونگل منایا جائے گا۔
جشن کا آغاز صبح سویرے ہوا
پونگل کے موقع پر لوگوں نے اپنے گھروں کی صفائی اور رنگ وروغن کیا ہے۔ پونگل تہوار 14 جنوری کو بھوگی تہوار کے ساتھ شروع ہوا۔ شام سے لے کر رات گئے تک گھروں اور گلیوں کو رنگولی، چونے اور گیروں سے خوبصورت ڈیزائنوں سے سجایا گیا۔ منڈیوں میں گنے، ہلدی کے پودوں، پھولوں اور پننگیزانگو کی خوب فروخت ہوئی۔ بڑے ہجوم کو نئے کپڑے خریدتے بھی دیکھا گیا۔
پونگل جمعرات کو پڑنے کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے برہما مہورت کے دوران پونگل کو صبح 4:30 سے 6:00 بجے کے درمیان منایا۔ دودھ ابلتے وقت”پونگلو پونگل“ کے نعروں کے ساتھ خوشیوں کا اظہار کیا۔پونگل کی تیاری کا وقت صبح 10:30 سے 11:30 بجے تک بتایا گیا ہے، صبح پونگل منانے والوں کے لیے صبح 7:30 سے 9:00 کے درمیان کا وقت بھی مناسب بتایا گیا۔
پونگل کے موقع پر مندروں میں آج خصوصی پوجا کی جارہی ہے ۔ آج اور کل دیہاتوں اور شہروں میں کھیلوں کے مقابلے اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
اپنے گاﺅں واپس آئے لوگ
پونگل کے موقع پر چنئی، بنگلورو اور کوئمبٹور جیسے بڑے شہروں سے سات لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ پونگل منانے کے لیے بس اور ٹرین کے ذریعے اپنے گاو¿ں واپس آئے ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لیے تمل ناڈو حکومت نے 9 جنوری سے خصوصی بسیں چلائیں۔ اس کے علاوہ پونگل اسپیشل ٹرینیں بھی باقاعدہ ٹرینوں کے ساتھ چلائی گئیں۔ اس پونگل تہوار کے لیے اسکولوں اور کالجوں میں 14 جنوری سے 18 جنوری تک پانچ دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد