
نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سرکردہ لیڈروں کے ساتھ ملک کو مکر سنکرانتی، پونگل، سوگی ہبہ، ماگھی، بھوگالی بیہو، کھچڑی، پوش پروا، اتراین، اور مکاراویلاکو کے موقع پر مبارکباد دی۔
جمعرات کو نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا، تھائی پونگل کے مبارک موقع پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! فصل کا یہ تہوار ہمیں فطرت، ہمارے کسانوں، اور سخت محنت کے جذبے کے تئیں ہمارے عزم مصمم کو یاد دلاتا ہے جو ہمارے ملک کو بنائے رکھتی ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، پونگل اور سنکرانتی کے موقع پر سب کو مبارکباد! یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ پونگل کس طرح لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے اور ہمارے معاشرے میں گرمجوشی اور ہم آہنگی کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔ یہ تہوار کھیتی باڑی کی اہمیت اور محنت کے وقار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ دعا ہے کہ یہ پونگل آپ کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے نئی توانائی لائے۔ میں سب کی اچھی صحت اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اس سال، جیسا کہ ہم فطرت اور اپنے بھرپور ورثے کے ساتھ اپنے تعلق کا احترام کرتے ہیں، آئیے ہم سب مل کر اتحاد اور ہم آہنگی کے جذبے سے متاثر ہو کر آگے بڑھیں جس کی نمائندگی پونگل اور مکر سنکرانتی کی تقریبات کرتے ہیں۔
مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ خوشی اور مسرت کا یہ مبارک تہوار ہر ایک کی زندگی میں اچھی صحت اور خوشحالی لائے۔ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی زرعی ثقافت کے لیے وقف یہ مبارک تہوار آپ سب کے لیے خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت لائے۔
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ مکر سنکرانتی، پونگل، سوگی ہبہ، ماگھی، بھوگلی بیہو، کھچڑی، پوش پرو ، اترائن، اور مکر ویلکو کے تہوار نئی شروعات، امید، خوشی، اور آپ کی زندگیوں کو خوشی اور خوشحالی سے بھر دے۔
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ فصل کا یہ تہوار ہمارے کسانوں کے لیے خوشحالی اور ہر گھر میں خوشیاں لائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ