سنگاپور جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس دہلی لوٹی
نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ سنگاپور جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز بدھ کی دیر رات تکنیکی خرابی کی وجہ سے نئی دہلی لوٹ گئی۔ جہاز میں سوار تمام 190 مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے سنگاپور لے جایا گیا۔ ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ ایئر انڈیا ڈریم لائنر
سنگاپور جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس دہلی لوٹی


نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ سنگاپور جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز بدھ کی دیر رات تکنیکی خرابی کی وجہ سے نئی دہلی لوٹ گئی۔ جہاز میں سوار تمام 190 مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے سنگاپور لے جایا گیا۔

ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ ایئر انڈیا ڈریم لائنر کی پرواز اےآئی 2380 کے معاون پاور یونٹ میں فائر الارم موصول ہوا۔ فائر الارم کی وجہ سے سنگاپور جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو ٹیک آف کے فوراً بعد دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر واپس جانا پڑا۔ بعد ازاں مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے سنگاپور لے جایا گیا۔

ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ 14 جنوری کو نئی دہلی سے سنگاپور جانے والی فلائٹ اے آئ 2380 کے عملے نے ممکنہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹیک آف کے فوراً بعد احتیاطی اقدام کے طور پر دہلی واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پرواز نئی دہلی میں بحفاظت لینڈ کر گئی۔ ترجمان نے کہا، دہلی میں ہماری ٹیموں نے مسافروں کو تمام ضروری مدد فراہم کی اور انہیں متبادل پرواز سے سنگاپور لے جایا گیا۔ ترجمان نے اس یر متوقع صورتحال سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ رڈار24ڈاٹ کام دستیاب معلومات کے مطابق، بوئنگ 787-9 طیارے کے ذریعے چلائی جانے والی یہ پرواز تقریباً ایک گھنٹے تک فضا میں رہی اور بدھ کی صبح تقریباً ایک بجے دہلی میں بحفاظت اتر گئی۔ اس کے بعد دہلی نے مسافروں کو تمام ضروری مدد فراہم کی، اور جہاز میں سوار تمام مسافر دوسری پرواز سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوگئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande