خوفناک سڑک حادثے میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
خوفناک سڑک حادثے میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی ۔ تمام مہلوکین ایک ہی خاندان کے رکن، مکر سنکرانتی اسنان کے لیے نرمداپورم جا رہے تھے بھوپال، 15 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال کے بیرسیا علاقے میں بدھ کی رات ٹریکٹر-ٹرالی اور لوڈنگ گاڑی کی
ٹریکٹر-ٹرالی اور لوڈنگ گاڑی کی ٹکر میں 5 کی موت


تقریباً 12 لوگ زخمی ہوئے


رکن اسمبلی وشنو کھتری دیر رات اسپتال پہنچے


خوفناک سڑک حادثے میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی

۔ تمام مہلوکین ایک ہی خاندان کے رکن، مکر سنکرانتی اسنان کے لیے نرمداپورم جا رہے تھے

بھوپال، 15 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال کے بیرسیا علاقے میں بدھ کی رات ٹریکٹر-ٹرالی اور لوڈنگ گاڑی کی ٹکر ہونے سے 5 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ تقریباً 12 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی مہلوکین اور زخمی ودیشا ضلع کے سرونج کے رہنے والے ہیں اور مکر سنکرانتی منانے ہوشنگ آباد جا رہے تھے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

معلومات کے مطابق حادثہ بیرسیا تھانہ علاقے میں بدھ کی رات تقریباً ساڑھے 9 بجے ہوا۔ بیرسیا تھانہ ٹی آئی ویریندر سین نے بتایا کہ ودیشا ضلع کے سرونج سے ایک ہی خاندان کے 15 لوگ لوڈنگ گاڑی میں تھے۔ سبھی لوگ سنکرانتی اسنان کے لیے نرمداپورم جا رہے تھے۔ جیسے ہی ان کی گاڑی بیرسیا تھانہ علاقے میں سرکاری ساندیپنی ٹھاکر لال سنگھ اسکول کے پاس پہنچی، سامنے سے آ رہی ٹریکٹر-ٹرالی سے ٹکر ہو گئی۔ اس میں لوڈنگ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ اس میں سوار کئی لوگ اندر ہی پھنس گئے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 5 لوگوں نے موقع پر دم توڑ دیا۔ 12 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ جس میں سے ٹریکٹر سوار 3 لوگ بھی شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو بیرسیا سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثے کی جانکاری ملتے ہی بیرسیا ایس ڈی ایم آشوتوش شرما، اے ایس پی نیرج چورسیا اور بیرسیا ٹی آئی ویریندر سین سمیت رکن اسمبلی وشنو کھتری دیر رات اسپتال پہنچے۔ ایس ڈی ایم شرما نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں تیز رفتار کو حادثے کی وجہ مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ، اصل وجہ جانچ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں لکشمی بائی اہیروار، 60 سال، مکیش اہیروار، 40 سال، ببلی بائی اہیروار، 60 سال، ہری بائی، 60 سال اور دیپک اہیروار، 14 سال شامل ہیں۔ وہیں زخمیوں میں سورج، ونیتا، پنیت، مونیکا، مہک، نوری بائی، للو، پردیپ، جیوتی اورسورج شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande