
نوئیڈا، 15 جنوری (ہ س)۔ اتر پردیش کے نوئیڈا میں گریٹر نوئیڈا اتھارٹی نے اس علاقے میں سرمایہ کاری کے لیے 29 کمپنیوں کو زمین الاٹ کی ہے۔ یہ کمپنیاں شہر میں 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کریں گی۔ اس سے پانچ ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار ملے گا۔ گو
تم بدھ نگر ضلع میں نوئیڈا ہوائی اڈے کی آمد سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان اور بیرون ملک سے کئی بڑی کمپنیاں یہاں آرہی ہیں۔ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی نے 39 صنعتی پلاٹوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ان میں سے 29 پلاٹوں کے الاٹیوں کو الاٹمنٹ لیٹر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، ان کے ساتھ ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے پیداواری یونٹ وقت پر شروع کر سکیں۔
گریٹر نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر سومیا سریواستو نے بتایا کہ 39 میں سے 29 کمپنیوں کو الاٹمنٹ لیٹر اور ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔ طے شدہ مدت میں صنعتیں شروع کروائی جائیں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے نتیجے میں 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد