
پٹنہ، 15 جنوری(ہ س)۔بہار حکومت کا محکمہ زراعت شہد کی مکھیاں پالنے اور شہد کی پیداوار کی اسکیم چلا رہا ہے۔ محکمہ کی اس کوشش سے ریاست میں میٹھا انقلاب دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بہار ملک کا چوتھی بڑی شہد پیدا کرنے وا لی ریاست بن گیا ہے۔ محکمہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024-25میں شہد کی کل پیداوار 22,587.25 میٹرک رہی ہ ے ۔ساتھ ہی شہد کی مکھیوں نے پولنیشن کے عمل میں بھی حصہ لے کر دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس پہل نے نہ صرف شہد کی پیداوار میں اضافہ کیاہے بلکہ کسانوں کی زندگیوں میں بھی خوشحالی آئی ہے۔
حال ہی میں، وزیر زراعت رام کرپال یادو نے اس کامیابی کی تعریف کی اور کہا کہ اس کامیابی کو مزید تیز کرنے کے لیے، ریاستی حکومت جلد ہی شہد کی مجموعی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پالیسی متعارف کرائے گی۔ اس کے ذریعے حکومت شہد کی پیداوار، پروسیسنگ، معیار، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، تاکہ بہار کے شہد کو ملک اور بین الاقوامی منڈیوں میں بہتر شناخت اور مناسب قیمت مل سکے۔
ریاست میں2004-05سے قبل ریاست میں شہد کی پیداوار بہت کم تھی۔ قومی باغبانی مشن اور وزیر اعلیٰ کے باغبانی مشن کے تحت، ہر سال 20 ہزارسے 1لاکھ تک شہد کی مکھیوں کے خانے اور چھتے سبسڈی والے نرخوں پر تقسیم کیے جاتے ہیں تاکہ پولنیشن کو فروغ دیا جا سکے۔ شہد کی پیداوار کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں بہار میں شہد کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس سے بے زمین کسانوں کے لیے آمدنی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan