
پٹنہ، 15 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج مکر سنکرانتی کے موقعہ پر 12/20منتر ی ا نکلیوگردنی باغ ، پٹنہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی چیتن آنند کی رہائش پر جے ڈی یو کے ذریعہ منعقد دہی ،چوڑا دعوت کے پروگرام میں شامل ہوئے ۔اس موقع جناب چیتن آنند نے وزیر اعلیٰ کو مومینٹوپیش کر کے انکا خیر مقدم کیا ۔
اس موقع پر آبی وسائل کے وزیر وجئے کمار چودھری ،رکن پارلیمنٹ لولی آنند، رکن اسمبلی شیام رجک ، رکن اسمبلی رتنیش سدا ، سابق رکن پارلیمنٹ آنند موہن ، سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کے عہدیداران ، کارکنان اور اہم شخصیات موجود تھیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan