
علی گڑھ، 15 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ کی تاریخی ریاستی صنعتی اور زرعی نمائش2026 کی 16 جنوری سے شروعات ہورہی ہے۔ اس تعلق سے ضلع انتظامیہ کوئی خطرہ مول نہیں لے رہی ہے۔ آتشزدگی کے واقعات کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو ترجیح دیتے ہوئے نمائش احاطہ میں جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جو دوکاندار مقررہ معیار پر پورا نہیں اترتے انہیں اسٹال لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عہدیداروں نے تیاریوں کا بھی معائنہ کیا۔ افتتاح میں صرف ایک دن باقی ہے، تیاریاں ابھی بھی سست رفتاری سے جاری ہیں۔
اس سال 16 جنوری سے13 فروری تک نمائش کا انعقاد ہونا ہے۔ کام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، مگر احاطے میں کافی کام باقی ہے۔ ابھی دکانیں لگنا شروع ہوئی ہیں، چھوٹے اور بڑے دونوں جھولے لگائے جا رہے ہیں۔ بنا دیوی میں واقع ایس ایس یونٹ کی ٹیم نے ملازمین اور دکانداروں کے ساتھ نمائش احاطے کے پرہجوم علاقوں، جیسے گودام آفیسر کیمپ، ہلڑ بازار اور فش ٹنل میں آگ بجھانے کی مشقیں کیں۔ فائر فائٹرز نے سائٹ پر موجود آلات کے آپریشن کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی چنگاری کوقابو میں کرنے کا طریقہ بتایا۔ انہوں نے برقی آلات کے محفوظ استعمال اور شارٹ سرکٹ سے بچنے کے طریقے کے متعلق بھی معلومات دیں۔ اے ڈی ایم سٹی اور نمائش انچارج کنشوک سریواستو انے بھی معائنہ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نمائش میں ذرا سی بھی لاپروائی بڑے حادثے کاسبب بن سکتی ہے۔ ہر اسٹال پر آگ بجھانے کے آلات رکھنا لازمی ہو گا باقاعدہ جانچ کی جائے گی۔ اس سال نمائش کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظام کیے جارہے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ