
علی گڑھ,، 15 جنوری (ہ س)۔ ان دنوں علی گڑھ شہر کا سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک جام بنا ہوا ہے۔ اسکی بنیادی وجہ سی ایم گرڈ اسکیم کے تحت بیک وقت سڑکوں اورنالے کی تعمیر کا جاری کام ہے۔ تعمیرات کے سبب ایک سڑک بند ہونے پر گاڑی سوار متبادل راستہ اختیار کرتے ہیں، مگر وہاں بھی انہیں ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس طرح شہر بھر میں مختلف تعمیراتی منصوبوں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
فی الحال رام گھاٹ روڈ پر کنکریٹ سڑک کی تعمیر جاری ہے، جبکہ میرس روڈ پر بھی سڑک بنائی جا رہی ہے۔ ان دونوں راستوں سے بچنے کے لیے لوگ کوارسی فارم چوراہے سے کیلا نگر چوراہے اور دودھپور کے راستے سفر کر رہے ہیں، جہاں سڑک کو چوڑا کرنے کا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔ دونوں جانب رکاوٹیں لگا کر سڑک کو تنگ کر دیا گیا ہے۔ نمائش میدان کے پیچھے واقع آئی ٹی آئی روڈ کا کام بھی تاحال مکمل نہیں ہو سکا ہے۔
پولیس اور میونسپل انفورسمنٹ ٹیم رام گھاٹ روڈ پر او ایل ایف اسکول کے قریب موجود رہ کر گاڑیوں کو منظم کررہی ہے ،نتیجے میں ٹریفک جام میں قدرے کمی آئی،جگہ جگہ بیک وقت جاری تعمیراتی کاموں کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں نگم کمشنر پریم پرکاش مینا نے بتایا کہ سی ایم گرڈ کے یہ تمام منصوبے جنوری 2024 میں منظور ہوئے تھے اور ہر منصوبے کے لیے ایک سال کی مدت کے بانڈ پر دستخط ہوئے تھے، کام کی رفتار میں تاخیر کی وجوہات فی الحال واضح نہیں ہیں، جب عہدہ سنبھالا تو صرف8؍ سے10؍ فیصد کام مکمل ہوا تھا، اب کام تقریباً70؍ فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ