
کولکاتہ، 14 جنوری (ہ س)۔
کولکاتہ کے بی بی گانگولی اسٹریٹ علاقے میں بدھ کی صبح کئی دکانوں میں آگ لگ گئی، جس سے دھواں پھیل گیا اور حد نگاہ کم ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔
معلومات کے مطابق آگ ابتدائی طور پر علاقے میں ایک پلائیووڈ کی دکان میں لگی۔ تیز شمال کی ہواو¿ں نے جلدی سے شعلوں کو پڑوسی دکانوں تک پھیلا دیا۔ یہ علاقہ گنجان آباد ہے اور اس میں فرنیچر کی متعدد دکانیں ہیں، جس سے آگ لگنے کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق دکانوں کے اندر موجود فرنیچر اور دیگر آتش گیر مواد کی بڑی مقدار کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔ پورے علاقے میں پھیلی ہوئی بجلی کی تاریں بھی باعث تشویش ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر آگ بجلی کے تاروں تک پھیل جاتی تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی تھی۔
تاہم فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انتظامیہ نے آگ قریبی دکانوں اور رہائشی عمارتوں تک پھیلنے کے امکان کو دیکھتے ہوئے چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ