
جموں، 14 جنوری (ہ س)۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر جموں کے سمر زون میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں 17 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔جاری حکم نامے کے مطابق تعطیلات میں یہ توسیع طلبہ اور تدریسی عملے دونوں پر لاگو ہوگی۔ تاہم اگر دسویں سے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق طے ہیں تو وہ اعلان کردہ تاریخوں پر ہی منعقد ہوں گے۔اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ چھٹی جماعت سے اوپر کے طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز کے امکانات پر غور کیا جائے۔ادھر یومِ جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریاں متعلقہ حکام کے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر