بھوپال میں سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کیلاش سارنگ کے مجسمے سے چھیڑ چھاڑ، سکل ہندو سماج نے مظاہرہ کیا
بھوپال، 14 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر کھیل وشواس سارنگ کے والد اور سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ آنجہانی کیلاش سارنگ کے مجسمے سے بھوپال میں چھیڑ چھاڑ کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے۔ اٹل پتھ واقع پارک میں نقاب کشائی کے لیے رکھے گئے مجسمے میں سماج
سکل ہندو سماج نے کیا مظاہرہ


بھوپال میں سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کیلاش سارنگ کا مجسمہ


بھوپال، 14 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر کھیل وشواس سارنگ کے والد اور سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ آنجہانی کیلاش سارنگ کے مجسمے سے بھوپال میں چھیڑ چھاڑ کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے۔ اٹل پتھ واقع پارک میں نقاب کشائی کے لیے رکھے گئے مجسمے میں سماج دشمن عناصر نے آگ لگا دی۔ اس کو لے کر سکل ہندو اور کائستھ سماج نے بدھ کو روشن پورا چوراہے پر زوردار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اگر ملزمان جلد نہیں پکڑے گئے تو پوری ریاست میں احتجاج کریں گے۔

بدھ کی دوپہر میں سکل ہندو اور کائستھ سماج نے مظاہرہ کیا۔ دوپہر 12 بجے سماج کے کئی لوگ روشن پورا چوراہے پر پہنچے۔ مظاہرے کے دوران سماج کے لوگوں کے ہاتھوں میں آنجہانی سارنگ سے متعلق تختیاں اور پوسٹر تھے۔ قریب ایک گھنٹے تک انہوں نے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ سماج دشمن عناصر نے اٹل پتھ واقع پارک میں لگے آنجہانی کیلاش سارنگ کے مجسمے کے ساتھ آگ لگا کر چھیڑ چھاڑ کی، جس سے سماج میں غصہ ہے۔ واقعے کو لے کر مظاہرین نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسے عظیم ہستیوں کے احترام پر حملہ قرار دیا۔ مظاہرے کے دوران سماج کے لوگوں نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی۔ ساتھ ہی وارننگ دی کہ اگر جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا نہیں دی گئی، تو تحریک مزید تیز کی جائے گی۔ موقع پر پولیس فورس تعینات رہی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ جاری ہے اور قصورواروں کی شناخت کر کے جلد کارروائی کی جائے گی۔

اکھل بھارتیہ کائستھ مہاسبھا کے قومی جنرل سکریٹری اجے شریواستو نے کہا کہ آنجہانی سارنگ کے مجسمے کی جلد ہی نقاب کشائی ہونی تھی، لیکن اس سے پہلے سماج دشمن عناصر نے کپڑے میں آگ لگا دی۔ پولیس کمشنر کو دو دن پہلے میمورنڈم دیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کی مانگ کی تھی، لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا۔ اب وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم سونپیں گے اور ریاستی سطح کا احتجاج کیا جائے گا۔ تنظیم کے ریاستی صدر سنیل شریواستو نے کہا کہ ابھی پرامن طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔ پولیس قصورواروں کو جلدی تلاش کرے اور سخت کارروائی کرے۔ ملزمان جلد گرفتار نہیں ہوتے ہیں تو ریاست کے ہر ضلع میں شدید احتجاج کریں گے۔ مدھیہ پردیش نوجوان کائستھ تنظیم کے صدر سنجیو شریواستو نے کہا کہ یہ علامتی مظاہرہ ہے۔ ملزمان کی جلد گرفتاری نہیں ہوئی تو وہ ’آمرن انشن‘ (تا مرگ بھوک ہڑتال) کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ آنجہانی سارنگ کا مجسمہ اٹل پتھ کے پارک میں رکھا ہے۔ مجسمے کی نقاب کشائی نہیں ہونے کی وجہ سے اسے کپڑے سے ڈھک کر رکھا گیا تھا۔ پانچ دن پہلے سماج دشمن عناصر نے آگ لگائی تھی۔ اس معاملے میں ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande