ایکسائز محکمہ نے ناگپور میں جعلی شراب کا نیٹ ورک پکڑا، نقلی شراب، مشینری اور گاڑی ضبط
ناگپور، 14 جنوری (ہ س)۔ ناگپور ضلع میں اسٹیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے نقلی غیر ملکہ شراب تیار کرنے والے ایک غیر قانونی یونٹ کا پتہ لگایا، جہاں سے 24.67 لاکھ روپے مالیت کی شراب اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔ ایکسائز حکام ن
ایکسائز محکمہ نے ناگپور میں جعلی شراب کا نیٹ ورک پکڑا، نقلی شراب، مشینری اور گاڑی ضبط


ناگپور، 14 جنوری (ہ س)۔ ناگپور ضلع میں اسٹیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے نقلی غیر ملکہ شراب تیار کرنے والے ایک غیر قانونی یونٹ کا پتہ لگایا، جہاں سے 24.67 لاکھ روپے مالیت کی شراب اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔ ایکسائز حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی منگل کو ہِنگنا کے گونڈوانا پمپری علاقے میں واقع ایک بنگلے پر کی گئی، جہاں جعلی شراب کی تیاری خفیہ طور پر کی جا رہی تھی۔ چھاپے کے دوران 1,090 لیٹر نقلی شراب کا محلول، مہاراشٹر میں فروخت پر پابندی والی 356 بوتلیں اور90 بلک لیٹر ایک اور قسم کی جعلی شراب برآمد ہوئی۔ اس کے ساتھ الیکٹرانک بوتل سیلنگ مشین، جعلی لیبل، بوتل کے ڈھکن، خالی بوتلیں اور ایک چار پہیہ گاڑی بھی ضبط کی گئی۔ حکام کے مطابق اس معاملے میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande