آر پی ایف نے ایک خاتون مسافر اور بچے کی جان بچائی
بھاگلپور، 14 جنوری (ہ س)۔ منیش کمار گپتا ڈویژنل ریلوے منیجر، مالدہ کی رہنمائی اور اسیم کمار کلو، ڈویژنل سیکورٹی کمشنر آر پی ایف مالدہ کی مجموعی نگرانی میں مالدہ ڈویژن کی ریلوے پروٹیکشن فورس مسافروں کی حفاظت اور سیکورٹی کے لیے اپنی غیر متزلزل عزم
آر پی ایف نے ایک خاتون مسافر اور بچے کی جان بچائی


بھاگلپور، 14 جنوری (ہ س)۔ منیش کمار گپتا ڈویژنل ریلوے منیجر، مالدہ کی رہنمائی اور اسیم کمار کلو، ڈویژنل سیکورٹی کمشنر آر پی ایف مالدہ کی مجموعی نگرانی میں مالدہ ڈویژن کی ریلوے پروٹیکشن فورس مسافروں کی حفاظت اور سیکورٹی کے لیے اپنی غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کر رہی ہے۔قابل ستائش چوکسی اور فوری کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آر پی ایف پوسٹ صاحب گنج نے صاحب گنج ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون مسافر اور اس کے بچے کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ پلیٹ فارم نمبر 03 پر ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل امیت کمار نے ایک خاتون مسافر کو اپنے بچے کے ساتھ چلتی ٹرین نمبر 63074 صاحب گنج-رامپورہاٹ پیسنجر میں سوار ہونے کی کوشش کرتے دیکھا۔ کوشش کے دوران مسافر اور اس کا بچہ دونوں اپنا توازن کھو بیٹھے اور خطرناک صورتحال میں تھے۔ فوری طور پر مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسٹیبل امیت کمار جائے وقوعہ پر پہنچے اور خاتون مسافر اور اس کے بچے کو چلتی ٹرین سے بحفاظت اترنے میں مدد دی، جس سے ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔ چند منٹ بعد ٹرین کو روک دیا گیا جس کے بعد خاتون مسافر اپنے بچے سمیت بحفاظت ٹرین میں سوار ہوگئی اور اپنا سفر جاری رکھا۔کانسٹیبل امت کمار کے فوری عمل اور لگن نے نہ صرف ایک ناخوشگوار واقعہ کو ٹالا بلکہ دو مسافروں کی جان بھی بچائی۔ خاتون مسافر نے آر پی ایف اہلکاروں کی بروقت مدد کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande