ایم پی کے سیندھوا میں نابارڈ بینک سے منسلک لون دھوکہ دہی معاملے میں تائل برادران کے ٹھکانوں پر سی بی آئی کا چھاپہ
ایم پی کے سیندھوا میں نابارڈ بینک سے منسلک لون دھوکہ دہی معاملے میں تائل برادران کے ٹھکانوں پر سی بی آئی کا چھاپہ بڑوانی، 14 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع کے سیندھوا میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے بدھ کو چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ س
سیندھوا میں تائل برادران کے ٹھکانوں پر سی بی آئی کا چھاپہ، باہر پہرہ دیتی ہوئی پولیس


ایم پی کے سیندھوا میں نابارڈ بینک سے منسلک لون دھوکہ دہی معاملے میں تائل برادران کے ٹھکانوں پر سی بی آئی کا چھاپہ

بڑوانی، 14 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع کے سیندھوا میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے بدھ کو چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ سی بی آئی کی علیحدہ علیحدہ ٹیموں نے پولیس فورس کے ساتھ شہر کے تائل برادران کے چھ ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ اس دوران گھروں کے باہر بھاری پولیس فورس تعینات رہی اور کسی بھی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی نابارڈ بینک بھوپال سے جڑے 13 کروڑ روپے کے مبینہ لون دھوکہ دہی معاملے میں کی گئی ہے، جس میں پہلے سے ہی ایف آئی آر درج ہے۔ سی بی آئی کی 16 افسران کی ٹیم نے سیندھوا میں جگن ناتھ پوری کالونی واقع صنعت کار اشوک تائل کے رہائش گاہ سمیت نماڑ ایگرو پارک اور اس سے مربوط لوگوں کے احاطوں پر کارروائی شروع کی ہے۔ جانچ کے دائرے میں نماڑ ایگرو پارک کے مالک نکنج تائل اور ان کے والد گردھاری تائل بھی شامل ہیں۔ سی بی آئی کی ٹیم دونوں کو لے کر سیندھوا واقع نماڑ ایگرو پارک کے دفتر پہنچی، جہاں دستاویزات اور مالی ریکارڈ کی باریکی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سی بی آئی ٹیم نے رام کٹورا علاقے میں جوشی برادران کے گھر پر بھی دبش دی ہے۔

سی بی آئی کی جانچ جوشی برادران سے جڑے گجرات واقع ٹھکانوں اور تائل برادران کے سیندھوا کے پاس واقع جاملی فوڈ پارک سے جڑے لین دین پر مرکوز ہے۔ خدشہ ہے کہ بینکوں سے لیے گئے لون کا استعمال مقررہ مقاصد کے بجائے دیگر کاموں میں کیا گیا، جس سے بینکوں کو بھاری مالی نقصان ہوا۔ جانچ ٹیم یا پولیس نے اس کارروائی کو لے کر میڈیا کے ساتھ کوئی سرکاری جانکاری شیئر نہیں کی ہے۔ سی بی آئی نے میڈیا سے بات چیت میں صرف اتنا کہا ہے کہ معاملہ جانچ کے تحت ہے اور تمام پہلووں کی باریکی سے جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ پورا معاملہ نابارڈ بینک بھوپال سے متعلق قریب 13 کروڑ روپے کے مبینہ لون گھوٹالے سے جڑا ہے۔ کولکاتہ واقع سی بی آئی یونٹ نے سیندھوا کے اہم صنعت کاروں میں شامل تائل برادران کے خلاف اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ سی بی آئی کی جانب سے 8 جنوری کو درج ایف آئی آر کے مطابق، نماڑ ایگرو پارک کے آپریٹر ارپت راجیندر کمار تائل، نکنج گردھاری لال تائل، اشوک بہاری لال تائل اور انکت گردھاری لال تائل سمیت کچھ نامعلوم سرکاری ملازمین پر دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش اور دستاویزات کی جعلسازی کے سنگین الزامات ہیں۔ جانچ میں یہ سامنے آیا ہے کہ سال 2019 میں ملزمین نے نابارڈ کی فوڈ پروسیسنگ فنڈ اسکیم کے تحت سیندھوا کے پاس جاملی گاوں میں ایک زرعی پروسیسنگ کلسٹر پروجیکٹ کے لیے 13 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت 31 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی تھی، جس میں مرکزی حکومت کے فوڈ پروسیسنگ وزارت کی جانب سے 10 کروڑ روپے کا گرانٹ بھی منظور ہوا تھا۔

سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ ملزمین نے پروجیکٹ پر خرچ کرنے کے بجائے فرضی معاہدوں کے ذریعے قرض کی رقم کو دیگر کمپنیوں اور کھاتوں میں منتقل کر دیا۔ انہوں نے وقت وقت پر پروجیکٹ کی مدت بڑھوا کر بینک افسران کو گمراہ بھی کیا۔ ستمبر 2024 میں یہ لون اکاونٹ این پی اے اعلان ہو گیا۔ اس کے بعد آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر سی بی آئی کو جانچ کے لیے خط لکھا گیا اور اب اس معاملے میں سیندھوا میں چھاپہ مار کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande