کلیان ویگھا میں 25 اور 50 میٹر انڈور شوٹنگ رینج کے لیے 20 کروڑ روپے کی منظوری
نالندہ، بہار شریف، 14 جنوری (ہ س)۔ نالندہ ضلع کے کلیان ویگھا میں موجودہ 10 میٹر انڈور شوٹنگ رینج کے پیچھے اضافی 25 میٹر اور 50 میٹر انڈور شوٹنگ رینج کی تعمیر کی تجویز ہے۔ اس رینج کی انتظامی منظوری 2421.97 لاکھ روپے (چوبیس کروڑ اکیس لاکھ ستاون ہزار
کلیان ویگھا میں 25 اور 50 میٹر انڈور شوٹنگ رینج کے لیے 20 کروڑ روپے کی منظوری


نالندہ، بہار شریف، 14 جنوری (ہ س)۔ نالندہ ضلع کے کلیان ویگھا میں موجودہ 10 میٹر انڈور شوٹنگ رینج کے پیچھے اضافی 25 میٹر اور 50 میٹر انڈور شوٹنگ رینج کی تعمیر کی تجویز ہے۔ اس رینج کی انتظامی منظوری 2421.97 لاکھ روپے (چوبیس کروڑ اکیس لاکھ ستاون ہزار روپے) ہے۔ اس کی روشنی میں بلڈنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے 20,00,00,000 روپے (بیس کروڑ روپے) کی تکنیکی منظوری دی ہے۔

اس کی روشنی میں نالندہ بلڈنگ ڈویژن، بہار شریف، بلڈنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔ اس کام میں انتظامی عمارت جی پلس ٹو25میٹر اور50میٹر انڈور شوٹنگ رینج کی تعمیر شامل ہے۔ مذکورہ ارادے کے پیش نظر کندن کمار، ضلع مجسٹریٹ، نالندہ نے ایگزیکٹیو انجینئر، نالندہ بلڈنگ ڈویژن، بہار شریف کو تعمیراتی کام کی پیش رفت کے لیے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande