کٹھوعہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا
جموں،14 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد دور دراز علاقوں میں تلاشی آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز بلوار تحصیل کے نازوٹ جنگلاتی علاقے میں دہشت گرد کی موجودگ
Search operation


جموں،14 جنوری (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد دور دراز علاقوں میں تلاشی آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق منگل کے روز بلوار تحصیل کے نازوٹ جنگلاتی علاقے میں دہشت گرد کی موجودگی کی خبر ملنے پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا، جس دوران کئی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، تاہم دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان کوئی براہِ راست تصادم نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد دشوار گزار علاقے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محاصرے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ جنگل میں داخل ہونے سے قبل دہشت گردوں نے آدھی رات کے وقت قریبی علاقے میں ایک چرواہے سے کھانا حاصل کیا تھا۔سیکورٹی فورسز نے مختلف سمتوں میں اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور نازوٹ کے اطراف ایک درجن سے زائد دیہات کو گھیرے میں لے کر دہشت گرد اور اس کے مبینہ معاونین کی تلاش جاری ہے۔

ادھر جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے بھی راجباغ علاقے میں جکھولے بیرا اور ملحقہ دیہات میں اس وقت گھیراؤ اور تلاشی مہم شروع کی، جب ایک مقامی شخص نے اپنے مویشیوں کے باڑے کے قریب دو افراد کی مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع دی۔ تاہم حکام کے مطابق تاحال کسی مشتبہ شخص کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ یومِ جمہوریہ سے قبل دہشت گردانہ سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے پورے جموں خطے، بالخصوص سرحدی دیہات اور بلند علاقوں میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔گزشتہ چند دنوں کے دوران سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے دراندازی کے واقعات بھی ایک سنگین سیکورٹی تشویش کے طور پر سامنے آئے ہیں، جس کے پیشِ نظر حساس مقامات پر اضافی فورسز تعینات کی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی دراندازی کی کوشش یا اسلحہ و منشیات کو فضائی راستے سے گرانے کے واقعات کو ناکام بنانے کے لیے سخت گشت، علاقائی نگرانی اور رات کے وقت خصوصی چوکسی اختیار کی جا رہی ہے

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande