جموں میں گھنی دھندسے فضائی و زمینی آمدورفت متاثر
جموں, 14 جنوری (ہ س)۔ جموں میں گھنی دھند چھا جانے کے باعث بدھ کے روز فضائی اور ریل آمد و رفت بری طرح متاثر رہی۔ کم حدِ نگاہ کے سبب صبح سے ہی پروازوں کی آمد و روانگی میں خلل پڑا، جبکہ ریل حکام کے مطابق کئی ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے تین سے چار گھ
Fog


جموں, 14 جنوری (ہ س)۔

جموں میں گھنی دھند چھا جانے کے باعث بدھ کے روز فضائی اور ریل آمد و رفت بری طرح متاثر رہی۔ کم حدِ نگاہ کے سبب صبح سے ہی پروازوں کی آمد و روانگی میں خلل پڑا، جبکہ ریل حکام کے مطابق کئی ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے تین سے چار گھنٹے تاخیر سے پہنچیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ چند روز تک دھند اور شدید سردی کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب کم از کم درجۂ حرارت جموں میں 4.0، بانہال میں 5.3، بٹوت میں 4.5، کٹرا میں 5.5، بھدرواہ میں 0.5، کٹھوعہ میں 4.2، جموں ایئرپورٹ میں 4.8، ادھمپور میں 1.0، رام بن 2.8، سانبہ میں 1.5، راجوری میں 0.6، کشتواڑ میں 4.3، ریاسی مین 2.6 اور ڈوڈہ میں 4.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔سخت سردی کے پیش نظر انتظامیہ نے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات 14 جنوری تک بڑھا دی ہیں، تاہم کئی تعلیمی اداروں میں پرائمری جماعتوں کے لیے آن لائن کلاسز جاری ہیں۔ ادھر جموں کے میدانی علاقوں میں لوگ سردی سے بچاؤ کے لیے آگ تاپتے نظر آئے، جبکہ گھنی دھند کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدرفت سست روی کا شکار رہی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande