
حیدرآباد , 13 جنوری (ہ س)۔دونوں تلگو ریاستوں میں ایک مقام سے دوسرے مقام منتقلی ایک اہم مسئلہ بن گیا یے۔سنکرانتی کے تہوارکے پیش نظراے پی کے وجے واڑہ کا پنڈت نہرو بس اسٹینڈ مسافروں سے کھچا کھچ بھرگیا ہے۔ اپنے آبائی علاقوں کو جانے کے لئے ہزاروں افرادگھنٹوں بسوں کاانتظارکر رہے ہیں۔گزشتہ تین دنوں سے بس اسٹینڈ پرمسافروں کا غیر معمولی ہجوم دیکھاجارہا ہے۔ حیدرآباداوردیگر دور دراز مقامات سے وجے واڑہ پہنچنے والے مسافر یہاں سے اپنے گاؤں جانے کے لئے آرٹی سی بسوں کا سہارالے رہے ہیں۔ اگرچہ کہ آر ٹی سی کی جانب سے بسیں فراہم کی گئی ہیں لیکن مسافروں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ بیشترافرادکو سیٹیں نہیں مل رہی ہیں اوروہ کھڑے ہوکرسفرکرنے پرمجبورہیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق