پروفیسر انجم پرویز اے ایم یو کی ایگزیکیٹیو کونسل کے رکن مقرر
علی گڑھ, 13 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے پرنسپل پروفیسر انجم پرویز کو اے ایم یو کی ایگزیکیٹیو کونسل کا ممبر قرار دیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار تین برس ہوگی۔ غورطلب ہے کہ پروفیسر پرویز تدریس
پروفیر انجم پرویز


علی گڑھ, 13 جنوری (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے پرنسپل پروفیسر انجم پرویز کو اے ایم یو کی ایگزیکیٹیو کونسل کا ممبر قرار دیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار تین برس ہوگی۔

غورطلب ہے کہ پروفیسر پرویز تدریس و تحقیق اور طب کا تقریباً تین دہائیوں کاتجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے اے ایم یو میں متعدد اہم علمی اور انتظامی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ وہ شعبہ میڈیسن کے چیئرمین، گیسٹرونٹرولوجی یونٹ کے انچارج، ڈائریکٹر (ہیلتھ) میڈیکل اٹینڈنس اسکیم، اور جے این ایم سی میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اور یونیورسٹی کورٹ کے رکن بھی رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande