
حیدرآباد، 13 جنوری (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے سنکرانتی تہوارکے موقع پراپنے خاندان کے ہمراہ آبائی گاؤں ناراواری پلی پہنچے جہاں انہوں نے روایتی جوش وخروش کے ساتھ ان تقاریب میں حصہ لیا۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی چندرابابونائیڈواپنی اہلیہ بھونیشوری،بیٹے لوکیش،بہو برہمنی اورپوتے دیوانش کے ساتھ گاؤں میں دیکھے گئے۔ وزیراعلیٰ کاگاؤں پہنچنے پرمقامی افراداورتلگو دیشم پارٹی کے کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا۔انہوں نے گاؤں کے مندرمیں پوجاکی اورریاست کی خوشحالی وکسانوں کی بہتری کے لئے نیک تمناوں کااظہارکیا۔اس موقع پرناراواری پلی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اورپورے گاؤں کوجشن کے ماحول میں سجایا گیا تھا۔واضح رہے کہ ہر سال چندرابابواپنے آبائی گاوں میں سنکرانتی کی تقاریب مناتے ہیں۔اس بات سے یہ اندازہ ہوتاہے کہ وہ اپنی بنیاد سے کس طرح وابستہ رہناچاہتے ہیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق