ٹائلس سے بھرا ٹرک کوئلہ گھاٹ پر چڑھائی چڑھتے وقت لوڈنگ گاڑی پر پلٹا، تین لوگوں کی موت
رتلام، 13 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں بلپانک تھانہ علاقے کے گرام انڈوا میں پیر کی دیر رات ٹائلس سے بھرا ایک ٹرک چڑھائی چڑھتے وقت ریورس ہوا اور پیچھے آ رہی لوڈنگ گاڑی پر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں ٹرک کے نیچے دبنے سے لوڈنگ گاڑی میں سوار تی
ٹائلس سے بھرا ٹرک  لوڈنگ گاڑی پر پلٹا، تین لوگوں کی موت


رتلام، 13 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں بلپانک تھانہ علاقے کے گرام انڈوا میں پیر کی دیر رات ٹائلس سے بھرا ایک ٹرک چڑھائی چڑھتے وقت ریورس ہوا اور پیچھے آ رہی لوڈنگ گاڑی پر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں ٹرک کے نیچے دبنے سے لوڈنگ گاڑی میں سوار تینوں لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور کرین کی مدد سے کافی مشقت کے بعد ٹرک کو ہٹا کر لاشوں کو باہر نکالا۔ پولیس نے مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی جانچ شروع کی۔

پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق، جھابوا کی طرف سے ٹائلس لے کر رتلام کی طرف آ رہا ٹرک انڈوا گاوں کے پاس کوئلہ گھاٹی کی چڑھائی چڑھ رہا تھا۔ تبھی وہ غیر متوازن ہو کر ریورس ہو گیا۔ اس سے پیچھے چل رہی چھوٹی لوڈنگ گاڑی اس کی زد میں آ گئی۔ ٹرک ریورس ہو کر لوڈنگ گاڑی پر پلٹ گیا اور دونوں گاڑیاں سڑک کنارے گڑھے میں جا گریں۔ راہگیروں کی اطلاع پر بلپانک تھانہ انچارج ایوب خان پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور راحت و بچاو کا کام شروع کیا۔ ٹرک اور لوڈنگ گاڑی کو الگ کرنے کے لیے دو کرین اور ایک جے سی بی کی مدد لی گئی۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے کی مشقت کے بعد لوڈنگ گاڑی میں دبی تینوں لاشوں کو باہر نکالا جا سکا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایمبولینس سے رتلام میڈیکل کالج بھیجا گیا۔ حادثے کے سبب ٹریفک بھی متاثر ہوا، جسے ٹرک ہٹانے کے بعد بحال کیا گیا۔

تھانہ انچارج ایوب خان نے بتایا کہ غالباً ٹرک میں کوئی تکنیکی خرابی آنے پر وہ ریورس ہوا اور پیچھے چل رہی لوڈنگ گاڑی پر چڑھتے ہوئے پلٹ گیا۔ حادثے میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت عبدالحمید (50) ولد فیض محمد ساکن جھابوا، ریاض (48) ولد شبیر احمد ساکن سبھاش نگر ریلوے پھاٹک کے پاس (رتلام) اور ظفر (52) ولد عبدالشکور ساکن موہن ٹاکیز پنجار واڑی (رتلام) کے طور پر ہوئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande