جامعہ ملیہ اسلامیہ، ڈس ایبیلیٹی ایجوکیشن پروگرام میں، سینٹر آف ایکسیلینس کے مقام سے سرفراز
نئی دہلی،13جنوری(ہ س)۔جامعہ ملیہ اسلامیہ انیس سو اسی سے معذور افراد کی ترقی، خودمختاری اور باز آبادکاری کا فریضہ انجام دے رہاہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے تعلیمی عہد اور شمولیتی وڑن سے معذور افراد کو تعلیم، تربیت اور بازآبادکاری کے ذریعے اصل دھارے میں
جامعہ ملیہ اسلامیہ، ڈس ایبیلیٹی ایجوکیشن پروگرام میں، سینٹر آف ایکسیلینس کے مقام سے سرفراز


نئی دہلی،13جنوری(ہ س)۔جامعہ ملیہ اسلامیہ انیس سو اسی سے معذور افراد کی ترقی، خودمختاری اور باز آبادکاری کا فریضہ انجام دے رہاہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے تعلیمی عہد اور شمولیتی وڑن سے معذور افراد کو تعلیم، تربیت اور بازآبادکاری کے ذریعے اصل دھارے میں لانے کے سلسلے میں اپنی خدمات سے ملک کا ایک اہم ادارہ بن گیا ہے۔شعبہ تربیت اساتذہ و غیر رسمی تعلیم اور شعبہ نفسیات کی جانب سے جاری معذوریت سے متعلق پروگرام جامعہ کی طویل مدتی خدمات اور تعلیمی افضلیت کے پیش نظراسے ریہیبلی ٹیشن کونسل آف انڈیا کی جانب سے غیر معمولی اعزاز حاصل ہواہے۔جامعہ کے یہ پروگرام اپنے معیار، گہرائی وگیرائی، پیشہ ورانہ معنویت اور سماجی اثر کے لیے مشہور ہیں۔

سر دست شعبہ تربیت اساتذہ و غیر رسمی تعلیم اور شعبہ نفسیات اسپیشل ایجوکیشن میں درج ذیل پروگرام چلارہے ہیں: بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن (لرننگ ڈس ابیلیٹی)؛ بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن(بصری نقص)؛ایم ایڈ اسپیشل ایجوکیشن (لرننگ ڈس ایبیلٹی)؛ایم ایڈ اسپیشل ایجوکیشن (بصری نقص)اور ایڈوانسڈ ڈپلوما ان چائلڈ ہوڈ گائیڈینس اینڈ کاو¿نسلنگ۔ان پروگراموں نے مختلف تعلیمی اور باز آبادکاری ماحول میں متنوع معذوری گروپ کے ساتھ کام کرنے کی صلاحتیوں سے آراستہ کوالیفائیڈ خصوصی معلمین اور پیشہ وروں کی تیاری میں غیر معمولی رول ادا کیاہے۔یہ اعزاز خاص طورپر اہم ہے کیوں کہ ان پروگرام کی منظوری کی مدت میں متعینہ دورانیے سے زیادہ توسیع کی گئی ہے۔کیوں کہ اس سے پیش تر پروگراموں کی منظوری عام طورپر پانچ برسوں کی ہوتی تھی موجودہ منظوری کو بڑھا کر سات برسوں تک کردیا گیاہے جو کہ سب سے زیادہ مدت ہے۔ اسی طرح شعبہ نفسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جو جاری پروگرام جو پہلے صرف تین برسوں کا تھا اس میں مزید چار برسوں کی توسیع کی گئی ہے۔اس سے یہ پروگرام کل سات برسوں تک چل سکیں گے وہ بھی بغیر دوبارہ درخواست دیے اور بغیر تجدید کے۔اس اعزاز کا قابل نتیجہ پہلو یہ ہے کہ یونیورسٹی نے ان پروگراموں کی منظوری اور پروسیسنگ کے لیے جو فیس جمع کی تھی متعلقہ کونسل نے اسے واپس کرنا منظور کیا ہے۔ کونسل کا یہ انوکھا عمل، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی متواتر کارکردگی،ادارہ جاتی ساکھ اور تعلیمی معیارات کے تئیں انتہائی اعتماد کو ظاہر کرتاہے۔

پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی دوراندیش قیادت میں جنہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈس ایبلیٹی ایجوکیشن کے استحکام میں غیر معمولی رول ادا کیاہے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) کو ڈپارٹمنٹ آف ڈس ایبلیٹی اسٹڈیز قائم کرنے کا پروپزول ملا ہے۔اس موقع پر پروفیسر مظہر آصف نے کہا کہ ”جامعہ ملیہ اسلامیہ کو سینٹر آف ایکسیلینس کا اسٹیٹس ملنا جامعہ میں ڈس ایبلیٹی مرکوز تعلیم، تحقیق و تربیت کو ادارہ جاتی کرنے میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے اور ایسا مقصد جو جامعہ کی روح کے بہت قریب ہے یعنی معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی باز آبادکاری کے سلسلے میں عظیم کردار ادا کرے گا۔پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جو میٹنگ منعقد کرانے اور جامعہ میں ڈپارٹمنٹ آف ڈس ایبلیٹی اسٹڈیز قا ئم کرنے کے سلسلے میں تمام مطلوبہ کاروائیوں کو مکمل کرنے میں فعال رہے ہیں کہا کہ ”جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈپارٹمنٹ آف ڈس ایبیلیٹی اسٹڈیز کو وجود میں لانے میں فیکلٹی اراکین کی غیرمعمولی محنت اور اپنے فرائض کے تئیں ان کا عہد کافی اہم رہاہے۔مجھے یقین ہے کہ تدریس و تربیت کے اس اہم میدان میں نیا شعبہ شان دار اور مثالی کام کرے گا۔“

اس اہم حصولیابی پر پروفیسر آصف نے شعبہ تربیت اساتذہ و غیر رسمی تعلیم اور شعبہ نفسیات کے فیکلٹی اراکین کو مبارک باد پیش کی اور جامعہ برادری کو بھی متحدہ کوششوں کے لیے مبارک باد دی اور اس شعبے میں افضلیت کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ پروفیسر رضوی نے بھی مبارک باد پیش کی اور جامعہ کو معذور افراد کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں ایک مقبول یونیورسٹی بنانے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ایڈوانسڈ ڈپوما ان چائلڈ ہوڈ گائیڈینس اینڈ کاو¿نسلنگ اور اسپیشل ایجوکیشن پروگرام جس کے رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیض اللہ ہیں معذوریت اور باز آبادکاری تعلیم کے میدان میں اہم اقدام ہے۔ اس کامیابی پر اظہا رخیا ل کرتے ہوئے ڈاکٹر خان نے کہاکہ یہ اعزاز ”جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شمولیتی ڈس ایبلیٹی ایجوکین اور اعلی معیاری پیشہ ورانہ تربیت کے تئیں جامعہ کے دیرینہ عہد کا اعادہ کرتاہے‘۔جامعہ ملیہ اسلامیہ تعلیمی پروگراموں کی توسیع،مزید مواقع پیدا کرنے، تعلیم،بااختیاری اور معذور افراد کی ہمہ جہت ترقی و نشو نما کے مقصد سے ا ضافی پروگرام شروع کرنے کے لیے پر امید ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande