آپریشن کوچ کے تحت چارمینار زون میں فلیگ مارچ، 130 گاڑیاں ضبط
حیدرآباد , 13 جنوری (ہ س)۔ حیدرآباد کے پُرانے شہرمیں امن وامان کومزید مضبوط بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کوچ کے تحت بڑے پیمانے پراقدامات کیے گئے۔ چارمینارزون میں یہ خصوصی کارروائی ڈپٹی کمشنرآف پولیس کرن کھیرا کی قیادت میں انجام دی گئی،
آپریشن کوچ کے تحت چارمینار زون میں فلیگ مارچ، 130 گاڑیاں ضبط


حیدرآباد , 13 جنوری (ہ س)۔

حیدرآباد کے پُرانے شہرمیں امن وامان کومزید مضبوط بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کوچ کے تحت بڑے پیمانے پراقدامات کیے گئے۔ چارمینارزون میں یہ خصوصی کارروائی ڈپٹی کمشنرآف پولیس کرن کھیرا کی قیادت میں انجام دی گئی، جس کے دوران آئی ایس سدن چوراہے سے سعید آباد چوراہے تک ایک زبردست فلیگ مارچ نکالا گیا۔اس فلیگ مارچ میں تقریباً 200 پولیس اہلکاروں نے شرکت کی،جس کامقصدعوام میں تحفظ کا احساس پیداکرنااور سماج دشمن عناصرکوواضح پیغام دیناتھاکہ پولیس ہرطرح کی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت ہے۔آپریشن کوچ کے تحت کیے گئے خصوصی ڈرائیوکے دوران گاڑیوں کی بڑے پیمانے پرجانچ کی گئی، جس میں 130ایسی گاڑیاں ضبط کی گئیں جن کے نمبر پلیٹس درست نہیں تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کارروائیاں مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دی جارہی ہیں۔ڈی سی پی کرن کھیرانے واضح طورپرکہاکہ غنڈہ عناصر،روڈی شیٹرز اورسماج دشمن طاقتوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اورکسی کوبھی قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ حکومت نے حال ہی میں ساؤتھ زون اورساؤتھ ایسٹ زون کی تنظیم نو کرتے ہوئے انہیں چارمینارزون میں شامل کیاہے،تاکہ پولیسنگ کومزیدمؤثربنایاجاسکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوامی تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ڈائل 100 پرپولیس کواطلاع دیں۔ پولیس کی یہ کارروائی پُرانے شہرمیں امن وامان کوبرقراررکھنے کی سمت ایک مضبوط قدم کے طورپردیکھی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande