شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے قومی یومِ نوجوانان پر کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگراموں کا اہتمام کیا
علی گڑھ, 13 جنوری (ہ س) جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے سوامی وویکانند کے یومِ پیدائش پر منائے جانے والے قومی یومِ نوجوانان کے موقع پر رورل ہیلتھ ٹریننگ سینٹر (آر ایچ ٹی سی)، جواں، اور اربن ہیلتھ ٹریننگ سینٹر (یو ایچ ٹی سی)، ق
کمیونٹی میڈیسن پروگرام


علی گڑھ, 13 جنوری (ہ س) جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے سوامی وویکانند کے یومِ پیدائش پر منائے جانے والے قومی یومِ نوجوانان کے موقع پر رورل ہیلتھ ٹریننگ سینٹر (آر ایچ ٹی سی)، جواں، اور اربن ہیلتھ ٹریننگ سینٹر (یو ایچ ٹی سی)، قلعہ روڈ، علی گڑھ میں کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگراموں کا اہتمام کیا۔

شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے قائم مقام چیئرپرسن پروفیسر محمد اطہر انصاری کی رہنمائی میں ان پروگراموں کا ہدف نوجوانوں کو قوم کی تعمیر اور خود انحصاری میں ایک ذمہ دار شہری کے طور پر کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ آر ایچ ٹی سی، جواں میں تمام سرگرمیاں ڈاکٹر تبسم نواب اور ڈاکٹر محمد یاسر زبیر کی نگرانی میں انجام پائیں، جبکہ یو ایچ ٹی سی کے پروگرام کی نگرانی لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صبوحی افضل نے کی۔

دونوں مراکز پر پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں اور انٹرنز نے اپنے خطبات میں سودیشی اقدار، نظم و ضبط، اخلاقی طرزِ عمل اور سماجی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کی۔ مقررین نے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں نوجوانوں کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ آر ایچ ٹی سی میں ڈاکٹر طلحہ نور، ڈاکٹر انم فرحت اور ڈاکٹر یوراج سنگھ راج نے اور یو ایچ ٹی سی میں ڈاکٹر صبوحی افضل اور ڈاکٹر دانش کمال نے خطاب کیا۔

ان پروگراموں میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں، جونیئر ریزیڈنٹس اور انٹرنز کے ساتھ دیہی نوجوانوں، نو عمر افراد اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande