
حیدرآباد , 13 جنوری (ہ س)۔شہرحیدرآباد کے مضافاتی علاقہ راجندرنگرکے بدویل میں منگل کوایک پلاسٹک ری سائیکلنگ یونٹ میں اچانک خطرناک آگ بھڑک اٹھی۔پلانٹ سے اٹھنے والے سیاہ اورکثیف دھویں کے بادلوں نے آگ کی شدت کو ظاہرکیاجس کی وجہ سے آس پاس کے رہائشی علاقوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر وہاں پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کردیں۔ فائرفائٹرس عمارت کے اندر داخل ہوئے اور کافی جدوجہد کے بعد شعلوں پر قابو پایا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آگ لگنے کی اصل وجہ اور اس سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ ہنوزنہیں لگایاگیا ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق